القفطی
ظاہری ہیئت
| القفطی | |
|---|---|
| (عربی میں: علي بن يوسف بن إبراهيم الشيباني القفطي، أبو الحسن، جمال الدين) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1172ء [1][2] قفط |
| وفات | سنہ 1248ء (75–76 سال)[1][2] حلب |
| شہریت | |
| مذہب | اسلام [3] |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | مصنف ، مورخ ، طبیب ، سیاست دان |
| پیشہ ورانہ زبان | عربی |
| درستی - ترمیم | |
جمال الدین قفطی مشہور مؤرخ و ادیب جو القفطی سے مشہور ہیں۔
جمال الدين أبو الحسن علي بن يوسف بن ابراہیم بن عبد الواحد القفطي 1172ء میں قفط میں پیدا ہوئے۔ یہ مشہور مورخ اور ادیب تھے۔ ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد ایوبیوں کے زمانے میں عہدۂ قضا پر فائز تھے۔ یہ خود بھی اسی عہدے پر فائز رہے۔ مگر علمی مزاج ہونے کی وجہ سے اس عہدہ سے دستبردار ہو کر حلب چلے گئے جہاں عہدۂ میرا نشاء پر فائز کیے گئے۔ انھوں نے تاریخ پر متعدد کتابیں لکھیں جو ضائع ہو چکی ہیں۔ مگر ان کی نہایت مشہور کتاب "اخبار العلماء باخبار الحکماء" اب بھی موجود ہے۔ اس کتا ب کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ عرب علما نے یونانی کتابوں سے کتنا استفادہ کیا۔ان کی وفات 646ھ میں ہوئی[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb113527902 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/28927 — بنام: ʿAlī ibn Yūsuf al-Qifṭī
- ↑ عنوان : القفطي، جمال الدين - المكتبة الشاملة — Shamela author ID: https://shamela.ws/author/684 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مارچ 2023
- ↑ إخبار العلماء بأخبار الحكماء دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان