مندرجات کا رخ کریں

المنتقی ابن الجارود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
المنتقی ابن الجارود
موضوع حدیث   ویکی ڈیٹا پر  (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

المنقی ابن الجارود کے مؤلف حافظ المسنِد ابو محمد، عبد الله بن علی بن الجارود، النيسابوری متوفی 307ھ ہیں۔ المنتقى یا المنتقى في السنن المسندة یا المنتقى في السنن حدیث نبوی کے اہم مجموعوں میں سے ایک کتاب ہے، جسے ابن الجارود نے تصنیف کیا۔ یہ کتاب فقہی ابواب کی ترتیب کے مطابق مرتب کی گئی ہے اور اس میں احکامِ فقہیہ کے دلائل درج ہیں۔ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ احادیث جمع کی گئی ہیں جو حلال و حرام جیسے فقہی مسائل سے متعلق ہیں۔ محدث امام ذہبی نے اس کتاب کے بارے میں اپنی معروف تصنیف سير أعلام النبلاء میں یوں تبصرہ کیا:

> ’’المنتقى‘‘ ایک مجلد کتاب ہے جس میں احکامِ شریعت سے متعلق احادیث درج ہیں اور اس میں اکثر احادیث درجہ حسن سے کم نہیں اور جو کم تر ہیں وہ بھی نقادِ حدیث کے درمیان محلِ اجتہاد ہیں۔[1]

  • کتاب کے بہت سے نام شہرت رکھتے ہیں
  • عام علما اسے مختصر طور پر( المنتقى ) کہتے ہیں
  • ابن خير نے اسے ( المنتقى فی السنن المسندة )لکھا ہے
  • امام ذهبی نے : ( المنتقى فی السنن ) لکھا جبکہ مختصر نام ( السنن ) لکھا ہے
  • امام الكتانی نے : ( المنتقى من السنن المسندة عن رسول الله ) لکھا ہے،
  • ایک قدیم مخطوطہ میں اس کا نام ( المنتقى من السنن المسندة عن سيدنا المصطفى )بھی لکھا ہے
  • ابن عبد الهادی نے اپنی کتاب طبقات علما الحديث میں اسے نظيف الأسانيد کہا ہے۔
  • علامہ ذهبی نے السير میں : کبھی کوئی ان کے مرتبہ تک نہ پہنچ سکے گا
  • اس کتاب میں مندرجہ ذیل احادیث ہیں
  • 1 – احادیث صحيحہ( 934 ) حديثیں .
  • 2 – حسن لذاتہ ( 84 ) حديثیں .
  • 3 – حسن لغيره ( 96 ) حديثیں .[2]

احادیث کی تعداد

[ترمیم]

کتاب میں شامل کل احادیث کی تعداد 1114 ہے، تفصیل درج ذیل ہے:[3]

  • صحیح احادیث: 934
  • حسن لذاته احادیث: 84
  • حسن لغیره احادیث: 96

شیوخ ابن الجارود

[ترمیم]

دار التأصيل کی طباعت کے مطابق کل روایات کی تعداد 1131 اور شیوخ کی تعداد 106 ہے۔[4]

شیوخ کی ترتیب (روایات کی تعداد کے لحاظ سے)
# شیخ روایات کی تعداد
1 الذهلي 418
2 محمد بن يزيد 125
3 عبد الله بن هاشم 80
4 ابن خشرم 67
5 محمود بن آدم 58
6 الأشج 37
7 محمد بن عبد الله بن الحكم 32
8 الكوسج 29
9 الدورقي 27
10 بحر بن نصر 25
11 أحمد بن يوسف 19

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. سير أعلام النبلاء، الحافظ الذهبي، 14/239.
  2. المنتقى من السنن المسندة مؤلف : عبد الله بن علی بن الجارود، ابو محمد النيساپوری
  3. الإمام الحافظ ابن الجارود وكتابه المنتقى، شبکۃ الألوکۃ، محفوظ شدہ نسخہ: آرکائیو
  4. عبد الله بن علي ابن الجارود؛ تحقيق مركز البحوث بالدار (1435هـ)۔ "مقدمة التحقيق"۔ المنتقى من السنن المسندة عن رسول الله (1 ایڈیشن)۔ دار التأصيل۔ ج 1۔ ص 21–26، 51 {{حوالہ کتاب}}: نامعلوم پیرامیٹر |مقام اشاعت= رد کیا گیا (معاونت)