مندرجات کا رخ کریں

الواس اشپرنگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الواس اشپرنگر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 3 ستمبر 1813ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 دسمبر 1893ء (80 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہائیڈل برگ [5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریا
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سائنس کی پروشیائی اکیڈمی   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مستشرق [7]،  پروفیسر ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن [8]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ برن   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

الواس اشپرنگر (انگریزی: Aloys Sprenger) (ولادت: 3 ستمبر 1813ء، ٹیرول؛ وفات: 19 دسمبر 1893ء، ہائیڈل برک) آسٹریا کا ایک مستشرق تھا۔

اُس نے یونیورسٹی آف وینا سے طب، علوم فطریہ اور استشراق کی تعلیم حاصل کی۔ 1836ء میں وہ لندن گیا جہاں اُس نے ایری آف مونسٹر کے ساتھ ان کی کتاب مسلم عوام کے درمیان میں فوجی سائنس کی تاریخ پر کام کیا۔

وہ 1843ء میں کلکتہ چلا گیا اور پھر دہلی آ کر ذاکر حسین دہلی کالج کا پرنسپل مقرر ہوا۔ اُس نے کئی یورپی زبان کی کتابوں کا ہندوستانی زبان میں ترجمہ کیا۔ 1848ء میں اُس کو شاہی کتب خانہ کے لیے ایک کیٹلاگ تیار کرنے کے لیے لکھنؤ بھیجا گیا۔ اس کی جلدیں 1854ء میں کلکتہ میں تیار ہوئیں۔ فارسی شاعروں اور ان کا مختصر تعارف اور اس کے شاہکار کلاموں سے مزین یہ مجموعہ فارسی ادب کے دلدادوں کے لیے کسی خزانہ سے کم نہیں ہے۔

1850ء میں وہ ایشیاٹک سوسائٹی کا ممتحن، سرکاری مترجم اور سکریٹری مقرر ہوا۔ اس عہدہ پر رہتے ہوئے اُس نے کئی کتابیں شائع کیں جن میں مسلم سائنسدانوں کے ذریعہ استعمال تکنیکی اصطلاحات کا لغت (1854ء) ابن حجر عسقلانی کی اصحاب محمد سانچہ:صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ (1856ء) قابل ذکر ہیں۔

اشپرنگر 1857ء میں یونیورسٹی آف برن میں مشرقی زبانوں کے پروفیسر مقرر ہوا اور پھر 1881ء میں ہائیڈل برک چلا گیا۔ اس کی تصنیف کردہ عربی، فارسی، ہندوستانی اور دیگر زبانوں کی تمام مجلد کتابوں، مخطوطات اور مطبوعات کو برلن اسٹیٹ لائبریری نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/119278294 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb10376655h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w608997v — بنام: Aloys Sprenger — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/14439 — بنام: Aloys Sprenger
  5. ربط: https://d-nb.info/gnd/119278294 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  6. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Шпренгер Алоис — ربط: https://d-nb.info/gnd/119278294 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
  7. ربط: https://d-nb.info/gnd/119278294 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اپریل 2015 — اجازت نامہ: CC0
  8. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb10376655h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ