الیسع (اسلام)
مضامین بسلسلہ اسلامی انبیاء |
---|
![]() |
معلومات |
آدم علیہ السلام -
ادریس علیہ السلام - نوح علیہ السلام - ہود علیہ السلام - صالح علیہ السلام - ابراہیم علیہ السلام - لوط علیہ السلام - اسماعیل علیہ السلام - اسحاق علیہ السلام - یعقوب علیہ السلام - یوسف علیہ السلام - ایوب علیہ السلام - ذو الکفل علیہ السلام - شعيب علیہ السلام - موسیٰ علیہ السلام - ہارون علیہ السلام - داؤد علیہ السلام - سلیمان علیہ السلام - یونس علیہ السلام - الیاس علیہ السلام - الیسع علیہ السلام - زکریا علیہ السلام - یحییٰ علیہ السلام - عیسیٰ علیہ السلام - محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم - |
منسوب معجزات |
نظریات |
◈ ◈ |
پیغمبر۔ الیسع کا قصہ سورۃ انعام اور سورۃ ص میں آیا ہے۔ آپ الیاس علیہ السلام کے چچا زاد بھائی اور ان کے نائب و جانشین تھے۔ الیاس کی وفات کے بعد اللہ تعالٰی نے آپ کو بنی اسرائیل کے لیے نبوت عطا کی۔
قرآن پاک میں سے[ترمیم]
سورۃ انعام پارہ سات رکوع دس میں ہے۔ (ہم نے اولاد ابراہیم علیہ السلام میں سے پیدا کیا اسماعیل، الیسع، یونس اور لوط کو اور سب کو فضیلت دی، دنیا والوں پر)
قرآن مجید میں ہے۔
وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ [1]
اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو بھی یاد کر اور یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے علامہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد مالکی قرطبی لکھتے ہیں : ایک قوم نے یہ وہم کیا ہے کہ الیسع ہی الیاس ہیں ‘ حالانکہ اس طرح نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کا الگ الگ ذکر کیا ہے۔ وھب بن منبہ نے کہا کہ الیسع الیاس کے شاگرد ہیں اور یہ دونوں زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ (علیہ السلام) سے پہلے گزرے ہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ الیاس (علیہ السلام) ہی ادریس ہیں اور یہ صحیح نہیں ہے ‘۔ کیونکہ ادریس (علیہ السلام) نوح (علیہ السلام) کے دادا ہیں اور الیاس (علیہ السلام) ان کی اولاد میں سے ہیں۔[2]
مزید دیکھیے[ترمیم]
![]() |
ویکی ذخائر پر الیسع (اسلام) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |