مندرجات کا رخ کریں

الیکس ہیلز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الیکس ہیلز
ذاتی معلومات
مکمل نامالیگزینڈر ڈینیئل ہیلز
پیدائش (1989-01-03) 3 جنوری 1989 (عمر 35 برس)
ہلنگٹن، لندن، انگلستان
قد6 فٹ 5 انچ (1.96 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 669)26 دسمبر 2015  بمقابلہ  جنوبی افریقا
آخری ٹیسٹ11 اگست 2016  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ایک روزہ (کیپ 237)27 اگست 2014  بمقابلہ  بھارت
آخری ایک روزہ2 مارچ 2019  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ایک روزہ شرٹ نمبر.10
پہلا ٹی20 (کیپ 55)31 اگست 2011  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹی2013 نومبر 2022  بمقابلہ  پاکستان
ٹی20 شرٹ نمبر.10
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2008–تاحالناٹنگھم شائرکاؤنٹی کرکٹ کلب
2012/13میلبورن رینیگیڈز
2013/14ایڈیلیڈ سٹرائیکرز
2014ووسٹرشائرقومی کرکٹ ٹیم
2014/15ہوبارٹ ہریکینز
2015ممبئی انڈینز
2018–2019، 2021–تاحالاسلام آباد یونائیٹڈ
2018سن رائزرزحیدرآباد
2019رنگپور رائیڈرز
2019بارباڈوس ٹرائیڈنٹس
2019ڈربن ہیٹ
2019/20–تاحالسڈنی تھنڈر
2020کراچی کنگز
2021–تاحالٹرینٹ راکٹس
2023-تاحالڈیزرٹ وائپرز
2023جمیکا تلاواہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ کرکٹ ایک روزہ ٹی/20 آئی ٹی/20
میچ 11 70 75 447
رنز بنائے 573 2,419 2,074 12,295
بیٹنگ اوسط 27.28 37.79 30.95 29.76
100s/50s 0/5 6/14 1/12 6/78
ٹاپ اسکور 94 171 116* 119*
کیچ/سٹمپ 8/– 27/– 39/– 221/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 12 مارچ 2024ء

الیگزینڈر ڈینیئل ہیلز (پیدائش 3 جنوری 1989ء) ایک انگلش کرکٹ کھلاڑی ہے۔ دائیں ہاتھ کا اوپننگ بلے باز ہے جو اس وقت ناٹنگھم شائر کے لیے کھیلتا ہے اور تمام فارمیٹس میں انگلستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکا ہے۔ اس نے اگست 2014ء میں بھارت کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور دسمبر 2015ء میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ ہیلز ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سنچری بنانے والے پہلے انگلش بلے باز ہیں اور اس فارمیٹ میں انگلش بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔ اس نے 2014ء کے آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 116 رنز بنائے۔ یہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں 99 رنز پر آؤٹ ہونے والا پہلے بلے باز بھی ہے۔[1] ہیلز آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2022ء جیتنے والی انگلستان کی ٹیم کا اہم رکن تھا۔ اگست 2023ء میں ہیلز نے ڈومیسٹک اور فرنچائز ٹی/20 کرکٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "England beat South Africa in Port Elizabeth for 2-0 ODI series lead"۔ BBC Sport 
  2. "Alex Hales announces international retirement"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2023