امصیاہ
امصیاہ | |
---|---|
(توراتی عبرانی میں: 𐤀𐤌𐤑𐤉𐤄𐤅) | |
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 822 ق مء یروشلم |
وفات | سنہ 767 ق مء |
شہریت | مملکت یہودہ |
اولاد | عزیاہ [1] |
والد | یوآش بادشاہ یہوداہ [2] |
خاندان | آل داؤد |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
امصیاہ بادشاہ یہوداہ (یونانی: αμασιας، لاطینی: Amasias)، یہوداہ کا بادشاہ تھا جس نے 796 قبل مسیح سے 767 قبل مسیح تک حکومت کی۔ وہ یہوداہ کے بادشاہ یوآش کا بیٹا اور اس کے بعد بادشاہ بننے والے عزیاہ کا والد تھا۔ اس نے اپنے بیمار والد کی نیابت میں 25 سال کی عمر میں سلطنت سنبھالی اور والد کے قتل کے بعد باضابطہ بادشاہ بن گیا۔ اس نے اپنے والد کے قاتلوں کو قتل کیا، لیکن ان کے بچوں کو، شریعتِ موسیٰ کے مطابق، بخش دیا۔ اس کی حکومت 29 سال تک رہی۔[3]
عبرانی بائبل میں اُسے ایک اچھا بادشاہ مانا گیا ہے، اگرچہ کچھ معاملات میں اس پر تنقید بھی کی گئی ہے۔ اس کی تعریف اس بات پر کی گئی ہے کہ اس نے صرف اپنے والد کے قاتلوں کو مارا اور ان کی اولاد کو نہ چھیڑا۔[4] اس نے آدوم پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل سے ایک لاکھ کرائے کے سپاہی حاصل کیے، لیکن ایک کاہن کے مشورے پر ان کو واپس بھیج دیا اور صرف یہوداہ کی فوج لے کر نکلا۔ اس نے وادی نمک میں آدومیوں کو شکست دی اور ان کے دار الحکومت سالع پر قبضہ کیا، لیکن واپسی پر وہ آدومی بتوں کو ساتھ لے آیا اور ان کی پرستش کرنے لگا۔ جن اسرائیلی فوجیوں کو اس نے واپس بھیجا تھا، انھوں نے بیت حورون کے شمال میں واقع یہوداہ کے شہروں کو لوٹ لیا۔
بعد ازاں، امازیاہ نے اسرائیل سے جنگ کی لیکن بیت شمس میں شکست کھائی اور قید ہو گیا۔ اسرائیل کے بادشاہ یوآش نے یروشلم کی فصیل کا کچھ حصہ گرایا اور خزانے اور کچھ اہم افراد کو یروشلم سے سامریہ لے گیا۔ آخرکار یروشلم میں اس کے خلاف سازش ہوئی اور وہ لخیش فرار ہو گیا، جہاں اسے قتل کر دیا گیا۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : ΠΑΡΑΛΕΙΠΟΜΕΝΩΝ Β — باب: 1 — فصل: 26
- ↑ عنوان : ΒΑΣΙΛΕΙΩΝ Δ — باب: 21 — فصل: 12
- ↑ "1 Chronicles 3:1 Amaziah his son, Azariah his son, Jotham his son"۔ Mlbible.com۔ 2019-12-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-01
- ↑ 2 Kings 14:3;2 Chronicles 25:2
- ↑ "أمصيا ابن يوآش، ملك يهوذا | St-Takla.org"۔ st-takla.org۔ 27 أغسطس 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-06
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|آرکائیو تاریخ=
(معاونت)