ابو الحسن كرخی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(امام کرخی سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

ابو الحسن کرخی یہ حنفی فقیہ اور عراق میں حنفیہ کے امام و شیخ ہیں۔ عبید اللہ کرخی سے بھی معروف ہیں۔

نام[ترمیم]

پورا نام عبيدالله ابن الحسین بن دلال بن دلہم المكنی الکرخی ہے۔ فقہ حنفی کے معتبر ائمہ میں سے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

پیدائش کرخ (260ھ) میں ہوئی۔ پھر عراق منتقل ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

زیادہ تعلیم بغداد میں حاصل کی ان کے اساتذہ میں اسماعيل بن اسحاق القاضی، احمد ابن يحی الحلوانی، اورمحمد بن عبد الله بن سليمان المصری شامل تھے۔

وفات[ترمیم]

ان کی وفات بغداد (340ھ بمطابق 951ء)میں ہوئی۔

کرخی نسبت[ترمیم]

جب صرف کرخی نام بولا جائے تو اس سے مراد ابو الحسن کرخی ہوتے ہیں معروف کرخی جو اس پہلے گزرے وہ مراد نہیں ہوتے[1]

علمی مقام[ترمیم]

امام ابوالحسن الکرخی امام طحاوی کے ہم عصر اور ان کے شیوخ واساتذہ سے علم حاصل کیا۔ امام عبدالرحمٰن بن علی بن الجوزی نے ’’مناقب معروف الکرخی واخبارہ‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں امام ابوالحسن الکرخی کے مناقب بیان کیے ہیں۔

تصنیفات[ترمیم]

ان کی تصنیفات بڑی اہم ہیں۔

  • فروع حنفیہ کا جن اصولوں پر دار و مدار ہے ان پر ایک رسالہ اصول کرخی یا مختصر کرخی ہے۔
  • شرح جامع الصغیر
  • شرح جامع الکبیر ان کی تصانیف ہیں۔[2] [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. فتاوی عالمگیری جلد 1 صفحہ 83 مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. موسوعہ فقہیہ، جلد اول صفحہ 486، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  3. الفوائد البہية 107