امت ریڈیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

}}

امت ریڈیو کا تعارف

دنیا میں ریڈیو کی اہمیت اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئےضرورت تھی اردو زبان میں ایک ایسے ریڈیو کی جوپاکستان سمیت عالم اسلام اور دیگر دنیا میں پھیلے مسلمانوں کی اوران کے دین اسلام کی صحیح ترجمانی اور درست رہنمائی کرسکے۔چنانچہ جولائی 2018میں"امت ریڈیو" کاباقاعدہ افتتاح کیا گیا۔"امت ریڈیو"جدید معیار کا ویب ریڈیو ہے،جو 24گھنٹے مختلف موضوعات پرنشریات پیش کرتاہے۔امت ریڈیو کی نشریات دنیا بھر میں امت ریڈیو کی ویب سائٹ ummatradio.comکے ذریعے سنی جاتی ہیں۔

امت ریڈیو کے اہداف

امت ریڈیوکابڑا ہدف اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی کرنا اور تمام مسلمانوں کو باہم متحد رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا۔

عالم اسلام کے باہمی تعلقات کی ضرورت وافادیت کو عام کرنا۔

دنیا بھر میں جہاں کہیں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،اس سےمسلمانوں کا باخبرکرنا،تاکہ حسب طاقت ہر مسلمان اپنے مظلوم مسلمان بھائی کی حمایت ونصرت کرسکے۔

میڈیا کے ذریعے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف کیے جانے والے پراپیگنڈوں کا مؤثر جواب دینا۔

قرآن وسنت کی روشنی میں دین اسلام کی دعوت وتبلیغ کرنا۔

اسلامی تہذیب وثقافت اور کلچر کی حفاظت کرنا۔

دنیا میں اردو بولنے والوں کے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی کرنا۔

پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی نظریاتی ا ورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی کوشش کرنا۔

نظریہ پاکستان اورپاکستان کے نظریاتی وسرحدی دشمنوں  کا تعاقب کرنا۔

امت ریڈیو فی الحال ویب ریڈیو ہے لیکن مستقبل میں ان شاء اللہ لائیوفریکونسی ریڈیو بنایاجائے گا۔

امت ریڈیو کی پالیسی

امت ریڈیو خالص اصلاحی اوردعوتی اسلوب کو پیش نظر رکھ کر مستند مواد پیش کرتاہے۔

امت ریڈیو قرآن وسنت کی متفقہ تشریحات کو سامنے رکھ کر متنازع امور کو زیربحث نہیں لاتا۔

امت ریڈیو کسی مسلک اور فرقے کو بطور مسلک یا فرقہ ڈسکس نہیں کرتا،بلکہ تمام مسلمانوں کو یک جا کرنے کی کوشش کرتاہے۔

امت ریڈیو اپنی نشریات میں امت مسلمہ کے باہمی اتحادواتفاق پرخصوصی توجہ دیتاہے۔

عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف برپا میڈیائی یلغار کا میڈیائی اسلوب میں حکمت وتدبر کے ساتھ جواب دینا۔

امت ریڈیو عالم اسلام کے باہمی تعلقات کو غیر جانبدارانہ طورپر مانیٹر کرکے تعلقات کی بہتری کے لیے تجاویز دیتاہے۔

امت ریڈیو غیر جانبدار رہ کردنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتاہے۔

امت ریڈیو پر نشر ہونے والے مواد کو ماہر علما کرام،صحافی  اور تجربہ کار انجینئرز پر مشتمل ٹیم مانیٹر کرتی ہے۔

امت ریڈیو کی ویب سائٹ

امت ریڈیو کی آفیشل ویب سائٹ ummatradio.comہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے امت ریڈیو کی لائیو نشریات پیش کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ سابقہ نشریات کو آرکائیو میں محفوظ رکھا جاتاہے۔امت ریڈیو پر نشر ہونے والے مواد کو اردو ٹیکسٹ کے ساتھ بھی امت  ریڈیو کی ویب پر نشر کیا جاتاہے۔== حوالہ جات ==

Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔