امداد علی امام علی قاضی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
علامہ آئی آئی قاضی
علامہ
تاریخ پیدائش: 09 اپریل 1886
جائےپیدائش: حیدرآباد
تاریخ وفات: 13 اپریل 1968
جا‎ئےوفات: کرچی ، جامشورو
زوجہ: ایلسا قاضی

علامہ امداد علی امام علی قاضی سندھ کے نامور ادیب، مفکر اور سندھ کے اعلیٰ پائے کے محقق تھے۔ آپ نے سندھی ادب، ثقافت، علم، فن اور تہذیب پر بہت کام کیا ہے۔

علامہ صاحب 09 اپریل 1886ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم میاں عبدالعزیز سے حاصل کی۔ 1907ء میں اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان گئے جہاں سے آپ نے اقتصادیات اور نفسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1910ء میں جرمنی گئے۔ جہاں ایلسا نامی جرمن خاتون سے ملے اور بعد میں شادی ہوئی۔

علامہ 1951ء میں سندھ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر مقرر ہوئے۔ آپ نے 1959ء میں استعفیٰ دیا اور سندھی ادبی بورڈ کے لئے کتابیں لکھنے لگے۔

آپ بین القوامی طور پر مانے ہوئے شخص تھے آپ سے متاثر ہونے والوں میں علامہ اقبال ، ذاکر حسین (ہندوستان کی سابق صدر) ، مولانا ابو الکلام آزاد اور جارج برنارڈ شا قابل ذکر ہیں۔

علامہ صاحب کی زوجہ ایلسا قاضی جنہیں سندھ کے لوگ احترام سے "امڑ ایلسا" کہتے تھے 28 مئی 1967ء میں انتقال کر گئیں۔ علامہ صاحب ان کی وفات کے بعد زیادہ عرصہ نہ رہ سکے اور 13 اپریل 1968ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔

کتابیات[ترمیم]

علامہ صاحب نے اکثر کتاب اور مضامین انگریزی زبان میں لکھے۔

  • شاھ صاحب کے رسالے پر تحقیقی مقالا (سندھی)
  • Casual peeps at sophia (انگریزی)
  • A brown girl in the search of GOD (انگریزی)

حوالہ جات[ترمیم]