امراوتی (اساطیر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امراوتی (جسے اندر لوک بھی کہا جاتا ہے) ہندو دیومالا کا ایک کردار ہے۔ دیوتا اندر کی مملکت نیکوکاروں کے لیے آسمان پر بنائی گئی ہے جس میں مقدس درخت اور خوشبودار پھول موجود ہیں۔ خوشبودار کنجوں میں اپسرائیں رہتی ہیں۔ مدھم سی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ اِندر کی جائے سکونت آٹھ سو میل کے قطر پر مشتمل اور چالیس میل اونچی ہے۔[1]

امراوتی کے ستون ہیروں سے جبکہ اس کا ساز و سامان خالص سونے سے بنا ہے۔ امراوتی کے محل بھی سونے سے بنے ہوئے ہیں۔ خوشگوار ہوا گلاب کے پھولوں کی خوشبو پھیلاتی ہے۔ امراوتی کی تعمیر وشوکرما نے کی ہے جو دیوتاؤں میں معمار شمار ہوتا ہے اور برہما کا بیٹا ہے (تاہم بعد کی داستانوں میں وشوکرما کو اندر کے ہاتھوں ہلاک ہوتا دکھایا گیا ہے)۔ امراوتی کے باسیوں کا دل موسیقی، رقص اور ہر قسم کے شغل سے بہلایا جاتا ہے۔

امراوتی کے دربار میں 33 کروڑ اجرامِ فلکی کے علاوہ 48٫000 رشیوں اور بے شمار حاضرین کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مدن گوپال (1990)۔ مدیر: کے ایس گوتم۔ انڈیا تھرو دی ایجیز۔ شعبہ نشر و اشاعت، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند۔ صفحہ: 66 

بیرونی روابط[ترمیم]