مندرجات کا رخ کریں

امریطس پروفیسر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امریطس پروفیسر یا متقاعد پروفیسر[1] (انگریزی: Emeritus professor) کا عہدہ یا منصب عام یونیورسٹی پروفیسر سے کلی طور پر مختلف ہوتا ہے۔ اس عہدے کے لیے کوئی کسی کو درخواست نہیں دیتا۔ یہ ایک اعزازی منصب ہوتا ہے۔ یہ دنیا بھر کی جامعات میں ان اساتذہ کو سبکدوشی کے بعد دیا جاتا ہے جن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایک اعزازی عہدہ ہے جو زندگی بھر کے لیے رہتا ہے۔ اس کے لیے جامعہ / یونیورسٹی کو کوئی مالی یا کسی قسم کے خصوصی اقدامات نہیں کرنے پڑتے۔ یہ جامعہ پر کسی قسم کا کوئی بوجھ نہیں ڈالتا۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شیخ منہاج الدین (1965)۔ قاموس الاصطلاحات۔ لاہور: مغربی پاکستان اردو اکیڈمی۔ ص 255۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-01-04
  2. "یونیورسٹی معروف تاریخ دان رومیلا تھاپڑ سے سی وی مانگتی ہے"۔ انڈیپنڈنٹ اردو۔ 1 ستمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-01-04