امر اجالا
![]() | |
![]() | |
قسم | روزنامہ اخبار |
---|---|
ہیئت | براڈ شیٹ |
بانی |
|
ناشر | امر اجالا لمیٹڈ |
آغاز | 1948 |
زبان | ہندی |
صدر دفتر | نوئیڈا، اتر پردیش |
تعداد اشاعت | 1،744،512 |
ویب سائٹ | www |
اَمر اُجالا (یعنی: ابدی روشنی) ہندی زبان کا روزنامہ اخبار ہے جو بھارت سے شائع ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد سنہ 1948ء میں شہر آگرہ میں رکھی گئی۔[2][3] امر اجالا کے ملک بھر میں 22 ایڈیشن شائع ہوتے ہیں، جو چھ ریاستوں اور دو مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 180 اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔[4][5] اس کی یومیہ اشاعت تقریباً 20 لاکھ نقول پر مشتمل ہے۔[1] سنہ 2019ء کے انڈین ریڈرشپ سروے کے مطابق 96.5 لاکھ قارئین کے ساتھ امر اجالا بھارت کا چوتھا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا روزنامہ تھا۔[6]
سنہ 1994ء میں امر اجالا اور ایک اور ہندی اخبار نے مل کر اتر پردیش میں ہندی قارئین کا تقریباً 70 فیصد حصہ حاصل کر لیا تھا۔ اُس وقت یہ اخبار پانچ ایڈیشنوں کے ذریعے روزانہ 4.5 لاکھ نقول فروخت کرتا تھا۔[7]
امر اجالا روزانہ 16 تا 18 صفحات پر مشتمل شمارہ شائع کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات جیسے پیشہ ورانہ زندگی، طرزِ زندگی، تفریح اور خواتین سے متعلق خصوصی ضمیمہ جات بھی جاری کرتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "Highest Circulated Daily Newspapers (language wise)" (PDF)۔ Audit Bureau of Circulations
- ↑ Sevanti Ninan (3 May 2007). Headlines From the Heartland: Reinventing the Hindi Public Sphere (بزبان انگریزی). SAGE Publishing India. ISBN:978-93-5280-059-9.
- ↑ "Amar Ujala". india.mom-gmr.org (بزبان انگریزی). Retrieved 2022-06-11.
- ↑ "अमर उजाला Epaper: छह राज्य और दो केंद्र शासितों के 22 संस्करणों की बड़ी खबरें यहां पढ़ें". Amarujala.com (بزبان ہندی). Retrieved 2022-06-11.
- ↑ "Top 10 Best Media Companies In India In 2022 - Inventiva" (بزبان امریکی انگریزی). 11 Jan 2022. Retrieved 2022-06-11.
- ↑ "Archived copy" (PDF) (بزبان انگریزی). Archived (PDF) from the original on 2021-11-02. Retrieved 2021-03-10.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ Dilip Awasthi (15 Nov 1994). "Belligerent as ever, Mulayam Singh Yadav takes on the press". India Today (بزبان انگریزی). Retrieved 2014-09-12.