اموی شجرۂ نسب
یہ شجرۂ نسب اموی خانھدان کا ہے۔ ان کا جد اعلیٰ امیہ بن عبد شمس ہے۔ امیہ کے پڑپوتے معاویہ بن ابو سفیان نے خلافت امویہ کی بنیاد 661ء میں رکھی اور دار الحکومت دمشق، شام میں منتقل کیا۔ ابو سفیان بن حرب کی سفیانی شاخ میں 684ء میں معاویہ بن یزید کی دستبرداری سے اس خاندان کی حکومت ختم ہوئی۔ اور طاقت مروان بن حکم کو منتقل ہو گئی اور 750ء تک یہ امویوں کی مروانی شاخ کے پاس رہی، جس کے بعد خلافت عباسیہ نے 750ء میں خلافت امویہ کا خاتمہ کیا، (دیکھیے Battle of the Zab)۔ ایک خلافت امویہ کا شہزادہ عبد الرحمٰن الداخل قتل عام کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گيا اور جزیرہ نما آئبیریا (اندلس) میں بھاگ گیا۔ وہاں اس نے ایک آزاد امارت قائم کر کے قرطبہ کو دار الحکومت بنایا۔ اس کی آل اولاد نے امارت قرطبہ میں حکومت جاری رکھی، یہاں تک کہ عبد الرحمٰن الناصر 929ء میں خلیفہ منتخب ہوا۔ خلافت قرطبہ طائفہ 1031ء میں کئی آزاد مملکتوں میں تقسیم ہو چکی تھی، یوں خلافت امویہ کو زوال کا سامنا کرنا پڑا۔
امیہ بن عبد شمس اور عبد المطلب کی اولاد[ترمیم]
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- دمشق کے اموی
- قرطبہ کے اموی
کتابیات[ترمیم]
- Lane-Poole، Stanley (1894). The Mohammedan Dynasties: Chronological and Genealogical Tables with Historical Introductions. Westminster: Archibald Constable and Company. OCLC 1199708. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2016.