امیر حسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حافظِ اقبال

امیر حسین نے کلامِ اقبال سنانے کا سلسلہ 1957ء میں مزارِ اقبال سے ملحقہ حضوری باغ' لاہور میں شروع کیا۔ آپ کو علامہ اقبال کا مکمل اُردو کلام زبانی یاد تھا اور آپ یہ کلام ہر سال 21 اپریل اور 9 نومبر کو حضوری باغ میں عوام الناس کو اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں سنایا کرتے تھے جسے سننے کے لیے لوگوں کا ہجوم اُمڈ آتا تھا۔ یہ سلسلہ آپ نے اپنی بیماری سے قبل 2015ء تک تسلسل کے ساتھ جاری رکھا۔ آپ کی اس اقبالیاتی خدمت پر علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کی جانب سے 2019ء میں تمغا حاصلِ حیات عطا کیا گیا تھا۔ آپ کا انتقال 3 جنوری 2020ء کو لاہور میں ہوا۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)