امیر محمد امیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امیر محمد امیر اردو اور فارسی شاعر تھے۔ وہ 1930 ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ان کی تاریخ وفات 19 مئی، 1972ء ہے۔ ان کے پدر بزرگوارصوبیدارغلام حسن، ہزارہ پائینیر میں تھے۔

فکر و فن[ترمیم]

امیر محمد امیر کی تخلیقات پر بات کی جائے تو وہ فارسی کے علاوہ اردو کے بھی اچھے شاعر تھے۔ وہ انگریزی میں بھی لکھتے تھے اور مرحوم آغا صادق سے شعر و سخن میں رہنمائی کو بدرقہ راہ بنایا ہوا تھا۔ ان کی معروف کتاب کاس الکرام فارسی شاعری میں اپنی اہمیت ثابت کرچکی ہے جو فلسفیانہ نکات کے ساتھ اپنے دامن میں فکر و فن کے گوہ رہائے نایاب لیے ہوئے ہے۔ یہ کتاب 1955ء کو اسلامیہ پریس کوئٹہ سے چھاپی گئی۔[1]

حواله جات[ترمیم]

  1. بلوچستان میں فارسی شاعری کے پچاس سال از سید شرافت عباس ناز