ام الساہک
Appearance
ام الساہک سعودی عرب کے مشرقی صوبے کا ایک چھوٹا سے قصبہ ہے، جو راس تنورہ کے جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ علاقہ زراعت کے لیے میسر قدرتی پانی کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کی زمین کے قابلِ زراعت ہونے کے باوجود یہ قصبہ غیر ترقی یافتہ ہے اور اس قصبہ کے زیادہ تر آبادی غریب ہے۔
اس قصبہ میں صرف ہائی اسکول تک تعلیم کا انتظام ہے۔ اس میں ایک تھانہ، ایک آگ بجھانے والا محکمہ اور دو چھوٹے ہسپتال ہیں۔