انتخاب عالم (چین کا اردو شاعر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ژانگ شِکْسُوآن
Zhang Shixuan
پیدائش شانکسی صوبہ، چین
قلمی نام انتخاب عالم
پیشہ ماہنامہ چائنا پِکٹوریل کے مدیر، اردو شاعر
زبان اردو
قومیت چینی
نسل چینی
شہریت چین

ژانگ شِکْسُوآن جنہوں نے اردو شاعرانہ تخلص انتخاب عالم اختیار کیا تھا، چین کے شانکسی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ماہنامہ چائنا پِکٹوریل اردو سے 1960ء سے لے کر 1999ء تک جڑے رہے۔ یہ ایک المیہ رہا کہ یہ ماہنامہ ان کے وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوس ہونے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔

شاعری کا آغاز[ترمیم]

انتخاب عالم نے اپنی شاعری کا آغاز 1979ء میں کیا۔ ان کی پہلی نظم میں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیے جانے پر اپنے رنج کا اظہار کیا۔ اردو سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انتخاب عالم نے یہ شعر لکھا:

غالباََ  چینی   سے بھی شیریں ہے اردو دیکھیئے
چین کا عالمؔ بھی اب اس میں غزل خواں ہو گیا

(مشاعرہ جشن بہار)


عالمی مشاعروں میں شرکت[ترمیم]

انتخاب عالم نے کئی بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت کی۔ ان ہی میں بھارت میں منعقد ہونے والے "جشن بہاراں مشاعرہ" شامل ہے۔

گھر میں اردو[ترمیم]

انتخاب عالم کی اہلیہ کا نام لی کیلی ہے۔ تاہم وہ خود اردو سیکھ چکی ہے اور اہلِ اردو کے روبرو صابرہ سلطانہ کے طور پر خود کی شناخت ظاہر کرتی ہے۔[1]

پاکستان کی جانب سے نظموں کی اشاعت[ترمیم]

1998ء میں اکادمی ادبیات، پاکستان کی جانب سے انتخاب عالم کے مجموعہ کلام کی اشاعت ہوئی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]