انتقال الدم
| انتقال الدم | |
|---|---|
| نوع | علاج |
| شناخت کنندگان | |
| آئی سی ڈی9 سی ایم | 99.0 |
| میش آئی ڈی | D001803 |
| او پی ایس 301 | 8-80 |
| میڈلائن پلس | 000431 |
| درستی - ترمیم | |
بعض اوقات ہنگامی حالات کے تحت جب کسی انسان کے جسم میں کسی بیماری یا حادثہ کے تحت خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے تو اس وقت دوسرے انسان کا خون منتقل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، اس عمل کو انتقال الدم (انگریزی: blood transfusion) کہا جاتا ہے۔ خون دینے والے کو معطی اور خون لینے والے کو قابل (قبول کرنے والا) کہا جاتا ہے۔ اس کے دو طریقے ہیں: (ا) براہ راست یعنی معطی کے جسم سے infusion set کے ذریعہ قابل مریض کو دیا جائے (ب) معطی کا خون کسی بوتل میں حاصل کر کے جس میں مانع انجماد الدم محلول یا مواد شامل کیا گیا ہو اس میں محفوظ رکھ لیتے ہیں اور بوقت ضرورت استعمال کرتے ہیں۔ انتقال الدم کے وقت اس بات کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ضروری ہے کہ معطی اور قابِل کا بلڈ گروپ اور عامل Rh factor ایک ہی ہو کیونکہ معطی اور قابل کے بلڈ گروپ کے ایک ہونے کے باوجود اگر Rh factor مختلف ہے تو نتیجتاً کریات حمرا میں تکسر لاحق ہو جاتا ہے اور بالآخر انسان فوت ہوجاتا ہے۔
