انتقال مرض
انتقالِ مرض[1] (metastasis) کا لفظ طب اور بطور خاص سلعیات (oncology) میں کسی بھی مرض جیسے سرطان) کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کو کہا جاتا ہے۔ مرض یا بیماری کا یہ انتقال کسی جراثیم یا خرد نامیے کے اصل بیماری کے مقام سے جسم کے کسی دوسرے حصے تک چلے جانے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے یا پھر بیمار اور استحالہ (transformed) یعنی سلعی خلیات (tumor cells) کے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے جسم کے دیگر حصوں تک پہنچ جانے سے بھی۔ تحول کی خاصیت سلعہ مہلکہ (malignant tumor) میں پائی جاتی ہے جبکہ سلعہ محمودہ (benign tumors) اس کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ جب تحول کا لفظ سرطان کی بیماری کے لیے اختیار کیا جاتا ہے تو پھر اس سے مراد سرطان کے پھیلنے کی تو ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس میں سرطان کے کسی ایک حصۂ جسم سے کسی دوسرے حصۂ جسم تک پھیلنے کا مفہوم قوی ہوتا ہے یعنی کسی ایک جگہ سے سرطان کا کسی دوسرے اور دور مقام تک پھیل جانا۔ جبکہ اگر سرطان کے خلیات کے اپنے ہی مقام کے ارد گرد پھیلنے کو عام طور پر انتقال نہیں بلکہ سرایت (invasion) کہا جاتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مخزن الجواہر، ص125