انتہائی خطرہ زدہ
ظاہری ہیئت
انتہائی خطرہ زدہ یا انتہائی خطرے سے دوچار (انگریزی: Critically endangered، مخفف: CR اور کبھی CE) ایسی نوع کو کہا جاتا ہے جسے عالمی انجمن برائے تحفظ قدرتی وسائل نے اس بنیاد پر درجہ بند کیا ہو کہ اسے جنگل سے معدوم ہونے کا خطرناک حد تک خطرہ لاحق ہے۔[1]
دسمبر 2023ء تک عالمی انجمن برائے تحفظ قدرتی وسائل کی سرخ فہرست میں شامل 157،190 انواع میں سے 9،760 کو انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا، جن میں 1،302 کو ممکنہ طور پر معدوم اور 67 کو ممکنہ طور پر جنگل سے معدوم سمجھا جاتا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "IUCN RED LIST CATEGORIES AND CRITERIA" (PDF) (بزبان انگریزی). 9 Feb 2000. Retrieved 2018-02-06.
- ↑ "IUCN Red List of Threatened Species" (بزبان انگریزی). IUCN. Retrieved 2024-01-19.