مندرجات کا رخ کریں

انجمن مزدوراں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انجمنِ مزدوراں[1] (ٹریڈ یا لیبرن یونین) کسی صنعت کے مزدوروں کی انجمن جو ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جائے، اسے مزدوروں کی انجمن بھی کہتے ہیں۔ اس کا مقصد مزدوروں کی اجرت، بڑھوانا اور کام کے حالات درست کرنا ہے۔ یہ صحت، تعلیم، بیمے، اوقات کار حالات کار اور دیگر سہولتیوں اور مراعات کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔ انجمنِ مزدوراں مختلف شکلوں میں قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے۔ ازمنہ وسطی کے گلڈ فی الحقیقت انجمنِ مزدوراں ہی تھی۔ شروع میں اس قسم کے مزدور انجمن کی رکنیت کو سیاسی طور پر بہت خطرناک سمجھا جاتا تھا۔ اکثر عمر قید اور موت کی سزا دی جاتی تھی۔ انیسویں صدی کے اوائل میں صنعتی انقلاب کے رونما ہونے کے بعد حالات بدل گئے اور انجمنِ مزدوراں نے رفتہ رفتہ صنعتی ممالک کی معاشی ترقی میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ كشاف اصطلاحات سياسيات جلد 2، مقتدرہ قومی زبان