انجمن (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
انجمن
انجمن
ہدایت کارحسن طارق
پروڈیوسرصفدر مسعود
کہانیآغا حسن امتثال
ماخوذ ازبلیو اینجل (انگریزی فلم)
ستارےسنتوش کمار
صبیحہ خانم
وحید مراد
رانی
لہری
دیبا
تمنا
موسیقینثار بزمی
ایڈیٹرالحامد
تاریخ نمائش
  • 31 جولائی 1970ء (1970ء-07-31)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکFlag of پاکستان
زباناردو

انجمن (انگریزی: Anjuman)، اردو زبان میں 1970ء میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کو سال 1970ء کا بہترین فلم کا نگار ایوارڈ ملا۔[1]

فلم انجمن 31 جولائی، 1970ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز صفدر مسعود، ہدایت کار حسن طارق، مصنف آغا حسن امتثال، موسیقار نثار بزمی اور نغمہ نگار سیف الدین سیف، مسرور انور اور فیاض ہاشمی تھے۔ یہ فلم انگریزی فلم بلیو اینجل، ہندوستانی فلموں بھائی جان اور بے نظیر اور پاکستانی پنجابی فلم دلاں دے سودے کی کہانی پر بنائی گئی تھی مگر حسن طارق نے اپنی ہدایت کاری سے اس فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔[1]

اداکار[ترمیم]

موسیقی[ترمیم]

اس فلم کی موسیقی معروف مسوسیقار نثار بزمی نے ترتیب دی جبکہ نغمات سیف الدین سیف، فیاض ہاشمی اور مسرور انور نے تحریر کیے۔ اس فلم میں میڈم نورجہاں، رونا لیلیٰ اور احمد رشدی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]

نغمات[ترمیم]

نمبر شمار گانا گلوکار / گلوکارہ
1 اظہار بھی مشکل ہے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے میڈم نورجہاں
2 آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے رونا لیلیٰ
3 دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں رونا لیلیٰ
4 میری بھابھی تم جیو ہزاروں سال احمد رشدی
5 لگ رہی مجھے آج ساری فضا احمد رشدی

اعزازات[ترمیم]

انجمن نے مجموعی طور پر 8 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں [1]:

نمبر شمار شعبہ نام ایوارڈ کا نام
1 بہترین اردو فلم سال 1970ء صفدر مسعود نگار ایوارڈ
2 بہترین ہدایت کار حسن طارق نگار ایوارڈ
3 بہترین موسیقار نثار بزمی نگار ایوارڈ
4 بہترین نغمہ نگار مسرور انور نگار ایوارڈ
5 بہترین پس پردہ گلوکارہ رونا لیلیٰ نگار ایوارڈ
6 بہترین مزاحیہ اداکار لہری نگار ایوارڈ
7 بہترین آرٹ ڈائریکٹڑ حبیب شاہ نگار ایوارڈ
8 بہترین تدوین کار الحامد نگار ایوارڈ

حوالہ جات[ترمیم]