انجم اعظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
انجم اعظمی
پیدائش مشتاق احمد عثمانی
2 جنوری 1931(1931-01-02)ء
فتح پور، اعظم گڑھ ضلع، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان
وفات 31 جنوری 1990(1990-10-31) (عمر  59 سال)
کراچی،پاکستان
آخری آرام گاہ سخی حسن قبرستان، پاکستان
قلمی نام انجم اعظمی
پیشہ شاعر، نقاد
زبان اردو
نسل مہاجر
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
اصناف غزل، تنقید
نمایاں کام لب و رخسار
ادب اور حقیقت
چہرہ
لہو کے چراغ
اہم اعزازات آدم جی ادبی انعام

پروفیسر انجم اعظمی (پیدائش: 2 جنوری، 1931ء - وفات: 31 جنوری، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

انجم اعظمی 2 جنوری، 1931ء کو فتح پور، اعظم گڑھ ضلع، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا اصل نام مشتاق احمد عثمانی تھا۔ انہوں نے گورکھپور، الٰہ آباد اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد 1952ء میں کراچی میں سکونت اختیار کی اور محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں لب و رخسار، لہو کے چراغ، چہرہ اور زیر آسماں کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعے ادب اور حقیقت اور شاعری کی زبان کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکے ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

انجم اعظمی کو ان کے مجموعہ کلام چہرہ پر 1975ء میں آدم جی ادبی انعام بھی عطا ہوا تھا۔[1]

تصانیف[ترمیم]

شاعری[ترمیم]

  • لب و رخسار
  • لہو کے چراغ
  • چہرہ
  • زیر آسماں

تنقید[ترمیم]

  • ادب اور حقیقت
  • شاعری کی زبان

نمونۂ کلام[ترمیم]

غزل

فریبِ غم ہی سہی، دل نے آرزو کر لی برا ہی کیا ہے، اگر تیری جستجو کر لی
غلط ہے، جذبۂ دل پر نہیں کوئی الزام خوشی ملی نہ ہمیں جب تو غم کی خو کر لی​
بٹھا کے سامنے تم کو بہار میں پی ہے تمہارے رِند نے توبہ بھی روبرو کر لی
وفا کے نام سے ڈرتا ہوں، اے شہِ خوباں تم آئے بھی تو نظر جانبِ سبو کر لی
کہاں سے آئیں گے انداز بے پناہی کے ابھی سے جیبِ تمنا اگر رفو کر لی
زمانہ دے نہ سکا فرصتِ جنوں انجم بہت ہُوا تو گھڑی بھر کو ہائے ہو کر لی[4]

وفات[ترمیم]

انجم اعظمی 31 جنوری، 1990ء کو کراچی،پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 663
  2. انجم اعظمی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
  3. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 176
  4. فریب غم ہی سہی دل نے آرزو کر لی (غزل)، انجم اعظمی، ہم وطن فورمز