انجو مکھیجا
انجو مکھیجا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رہائش | بھارت کینیڈا |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنفہ ، شاعر |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
انجو مکھیجا ایک شاعرہ، ڈراما نگار، مترجم اور کالم نگار ہیں۔
تعارف
[ترمیم]انجو مکھیجا پونے میں پیدا ہوئیں اور کئی سال کینیڈا میں گزارے۔ انھوں نے کانکورڈیا یونیورسٹی ، مونٹریال سے میڈیا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے تعلیم، تربیت اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں کام کیا ہے۔ انھیں شاعری سے شغف ہے ، ڈرامے لکھتی ہیں اور آڈیو ویژول اسکرپٹس پر کام کر چکی ہیں۔ ان کی ملٹی میڈیا پروڈکشن آل ٹوگیدرکے لیے انھوں نے نیشنل ایجوکیشن فلم فیسٹیول، کیلیفورنیا میں ایک خصوصی ایوارڈ جیتا تھا۔ انھوں نے برٹش کونسل، دی پوئٹری سوسائٹی آف انڈیا اور بی بی سی کے زیر اہتمام شاعری اور ڈراما نگاری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور انعامات جیتے ہیں۔ [1] مکھیجا "ویب سے ویو" کی مصنف ہیں۔ وہ ساہتیہ اکادمی کے ذریعہ شائع ہونے والے انتھولوجی آف انڈین ویمن پوئٹس 1990-2007 کی ایڈیٹر بھی ہیں۔ ان کی نظمیں شاعری کے انتھولوجی، انتھولوجی آف کنٹیمپریری انڈین پوئٹری ، [2] دی ڈانس آف دی پیکاک : این اینتھالوجی آف انگلش پوئٹری فرام انڈیا میں شائع ہوئیں ، جس میں 151 ہندوستانی انگریزی شعرا شامل ہیں، جسے وویکانند جھا نے ایڈٹ کیا اور پویلین بروک پریس کینیڈا نے شائع کیا۔ [3] .
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Profile on Katha List of Writers"۔ 25 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2021
- ↑ "Anthology of Contemporary Indian Poetry"۔ BigBridge.Org۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2016
- ↑ Hidden Brook Press۔ "Hidden Brook Press"۔ Hidden Brook Press۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2015