انجیلی مسیحیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(انجیلی مسیحی سے رجوع مکرر)

انجیلیت (انگریزی: Evangelicalism)، انجیلی مسیحیت یا انجیلی پروٹسٹنٹ ایک اناجیلی عقائد یا اصول یا ان عقائد کی پابندی کرنے والی پروٹسٹنٹ مسیحیت کی جماعت ہے۔ انجیلیت کا مسلک تعلیمات مسیح کا یہ عقیدہ ہے کہ نجات کا انحصار ایمان اور عقیدے پر ہے اور یہ کہ تبلیغ کو مذہبی رسومات پر فوقیت حاصل ہے۔[1][2]

یہ وہ مسیحی جماعت ہے جس کا ایمان کُلی طور پر انجیل پر ہے۔ وہ مسیحی جو اس عقیدے کے حامل ہیں انجیل کی بنیادی تعلیم پر کامل ایمان رکھتے ہیں۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسان کی نجات صرف یسوع مسیح کے خون کی قربانی سے حاصل ہو سکتی ہے۔

اصلاح کلیسیا کے بعد اصولی طور پر سب پروٹسٹنٹ کلیسیائیں انجیلی تھیں کیونکہ یہ احتجاجی تحریک بائبل کے اختیار کو کلیسیائی اختیار پر ترجیح دیتی تھی۔

انجیلی مسیحی پاک کلام کو الہامی قبول کرتے اور اُسے اپنے ایمان اور عمل کے لیے معیاری قانون گردانتے ہیں۔ وہ پاک کلام کے بنیادی مسائل پر پورا ایمان رکھتے ہیں یعنی یسوع کا کنواری سے پیدا ہونا، ان کی بے گناہی، صلیبی موت اور جی اٹھنا اور دوبارہ زمین پر عدالت کرنے کے لیے آنا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The Concise Oxford Dictionary۔ Oxford University Press۔ 1978 
  2. Operation World