انجیل برنباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انجیل برناباس یا برنباس (عربی: إنجيل برنابا، انگریزی: Gospel of Barnabas، یونانی:Ευαγγέλιο του Βαρνάβα) یسوع مسیح کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے اور یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ برنباس حواری کی لکھی ہوئی ہے، جو حواریوں میں سے ایک تھا۔ قدیم مسیحی ادب میں برناباس کی انجیل کا ذکر ایک ایپوکریفا عہد نامہ جدید کے ضمن میں ہوتا ہے۔ پوپ جیلاشیس اول نے حکم جاری کیا تھا کہ اس انجیل کو پڑھنے والا مجرم سمجھا جائے گا۔[1] [2] 1709ء میں شاہ پروشیا کے کتب خانے میں اس نام سے اطالوی زبان میں ایک انجیل کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔ اس کے بعد یہ نسخہ 1738ء میں ویانا منتقل ہو گیا اور آج تک وہاں ہی ہے۔ اٹھارویں صدی کی ابتدا میں ہڈلی کے مقام پر ڈاکٹر ہلمن کو انجیل برناباس کا ایک اور نسخہ ملا جو ہسپانوی زبان میں لکھا گیا تھا۔ اسی نسخے سے اقتباسات مستشرق جارج سیل نے اپنے انگریزی ترجمہ رآن میں دیے ہیں۔ اسی ہسپانوی ترجمہ سے پھر انگریزی اور انگریزی سے عربی، ترکی اور اردو وغیرہ میں تراجم ہوئے ہیں۔

موجودہ نسخے[ترمیم]

اس نام سے دو نسخے موجود تھے، جو اطالوی (Vangelo di Barnaba) اور ہسپانوی زبان (Vangelo di Barnaba) میں تھے جنہیں سولہویں صدی کا بتایا جاتا ہے۔ اگرچہ ہسپانوی اب گم ہو چکا ہے۔ اس کے کچھ حصے بطور امالی کے اٹھارویں صدی کے محفوظ ہیں۔ برنباس کی انجیل اور اناجیل اربعہ کو اگر ساتھ ساتھ رکھا جائے تو اکیلی برناباس کی انجیل ان چاروں اناجیل کی صخامت سے برابر ہے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]