اندرا گاندھی
| اندرا گاندھی | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| (ہندی میں: इन्दिरा प्रियदर्शिनी गान्धी) | |||||||
| مناصب | |||||||
| وزارت اطلاعات و نشریات | |||||||
| دفتر میں 1964 – 1966 |
|||||||
| وزیر اعظم بھارت | |||||||
| دفتر میں 24 جنوری 1966 – 24 مارچ 1977 |
|||||||
| |||||||
| وزیر خزانہ بھارت | |||||||
| دفتر میں 16 جولائی 1969 – 27 جون 1970 |
|||||||
| |||||||
| وزیر امور داخلہ | |||||||
| دفتر میں 27 جون 1970 – 4 فروری 1973 |
|||||||
| وزیر دفاع بھارت | |||||||
| دفتر میں 30 نومبر 1975 – 20 دسمبر 1975 |
|||||||
| |||||||
| وزیر اعظم بھارت | |||||||
| دفتر میں 14 جنوری 1980 – 31 اکتوبر 1984 |
|||||||
| |||||||
| وزیر دفاع بھارت | |||||||
| دفتر میں 14 جنوری 1980 – 15 جنوری 1982 |
|||||||
| |||||||
| وزیر خارجہ بھارت | |||||||
| دفتر میں 9 مارچ 1984 – 31 اکتوبر 1984 |
|||||||
| |||||||
| معلومات شخصیت | |||||||
| پیدائشی نام | (ہندی میں: इन्दिरा नेहरू)، (انگریزی میں: Indira Nehru)، (انگریزی میں: Indira Priyadarshini Nehru) | ||||||
| پیدائش | 19 نومبر 1917[1][2][3][4] الہ آباد | ||||||
| وفات | 31 اکتوبر 1984 (67 سال)[1][2][3][4] نئی دہلی | ||||||
| وجۂ وفات | بلاسٹک ٹروما | ||||||
| مدفن | راج گھاٹ | ||||||
| طرز وفات | قتل[5] | ||||||
| رہائش | نئی دہلی رائے بریلی | ||||||
| شہریت | |||||||
| جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
| شوہر | فیروز گاندھی (26 مارچ 1942–8 ستمبر 1960) | ||||||
| اولاد | راجیو گاندھی، سنجے گاندھی | ||||||
| والد | جواہر لعل نہرو[6] | ||||||
| والدہ | کملا نہرو | ||||||
| عملی زندگی | |||||||
| مادر علمی | سومرویل کالج، اوکسفرڈ (1937–) | ||||||
| تخصص تعلیم | تاریخ کی سائنس | ||||||
| پیشہ | سیاست دان | ||||||
| پیشہ ورانہ زبان | ہندی[7] | ||||||
| اعزازات | |||||||
| دستخط | |||||||
| ترمیم | |||||||
اندرا گاندھی اصلی نام اندرا پریا درسن نہرو بھارتی سیاست دان۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی۔ الہ آباد میں پیدا ہوئیں۔ سوئزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کیں۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں ہندوستان واپس آکر بھی طلبہ کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیتی رہیں۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ کے لیے جیل بھیج دی گئیں۔ 1942ء میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی کی۔ اسی زمانے میں ہندوستان چھوڑ دو کی تحریک چلی۔ جس میں حصہ لینے پر وہ اوران کے خاوند قید ہو گئے۔ 1947ء میں آل انڈیا کانگرس ورکنگ کمیٹی کی ممبر منتخب ہوئیں۔ بعد میں کانگرس کے شعبہ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی ممبر بنیں۔ فروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگرس کی صدر چنی گئیں۔ 66۔ 1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات ہوئیں۔ 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئیں۔
1967ء کے انتخابات میں کانگرس کی فتح کے بعد وزیر اعظم بنیں۔ 1971ء کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیراعظم چنی گئیں۔
مارچ 1977ء کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگرس آئی نے جنتا پارٹی سے شکست کھائی۔ وہ خود بھی جنتا امیدوار راج نارائن سے ہار گئیں۔ 1978ء میں مہاراشٹر کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں لوک سبھا کی رکن چن لی گئیں۔ لیکن دوران حکومت اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دسمبر 1978ء میں لوک سبھا سے ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اورقید کی سزا دی گئی۔ تقریباً ایک ہفتے بعد رہا کر دی گئیں۔ جنوری 1980ء میں لوک سبھا کے عبوری انتخابات میں کانگرس آئی کی جیت ہوئی اور اندرا گاندھی نے مرکز میں وزارت بنائی۔ سکھوں کے خلاف انھوں نے فوجی اپریشن کا آغاز کیا۔ اور گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ 1984ء میں دو سکھ محافظوں نے گولی مار ان کو قتل کر دیا۔ ان کے بیٹے راجیو گاندھی بعد میں ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ جبکہ ان کی بہو سونیا گاندھی ان دنوں انڈین نشنل کانگرس کی صدر ہیں۔
| ویکی کومنز پر اندرا گاندھی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904029j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: http://snaccooperative.org/ark:/99166/w6z89jr5 — بنام: Indira Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=6000976 — بنام: Indira Priyadarshini Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://archive.nytimes.com/www.nytimes.com/learning/general/onthisday/bday/1119.html — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولائی 2018
- ↑ http://www.freepressjournal.in/featured-blog/indira-gandhi-was-not-related-to-mahatma-gandhi-heres-how-she-got-the-surname/1172246 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولائی 2018
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904029j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- 1917ء کی پیدائشیں
- 19 نومبر کی پیدائشیں
- الہٰ آباد میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1984ء کی وفیات
- 31 اکتوبر کی وفیات
- نئی دہلی میں وفات پانے والی شخصیات
- لینن امن انعام وصول کنندگان
- بھارت رتن وصول کنندگان
- اندرا گاندھی
- اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے ارکان
- انڈین نیشنل کانگریس کے صدور
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین
- بیسویں صدی کی بھارتی شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بھارت کے وزراء داخلہ
- بھارت کے وزرائے خارجہ
- بھارت کے وزرائے خزانہ
- بھارت کے وزرائے دفاع
- بھارت میں آتشیں اسلحہ سے اموات
- بھارتی اشتراکیت پسند
- بھارتی وزرائے اعظم
- بھارتی ہندو
- پانچویں لوک سبھا کے ارکان
- چوتھی لوک سبھا کے ارکان
- چھٹی لوک سبھا کے ارکان
- خواتین سربراہ حکومت
- خواتین وزرائے اعظم
- خواتین وزرائے خارجہ
- خواتین وزرائے دفاع
- دہلی میں قتل ہونے والی شخصیات
- رائے بریلی کی شخصیات
- ساتویں لوک سبھا کے ارکان
- سرد جنگ کے رہنما
- کشمیری شخصیات
- لوک سبھا اراکین از اترپردیش
- نہرو خاندان
- نہرو گاندھی خاندان
- آندھرا پردیش سے لوک سبھا کے ارکان
- کرناٹک سے لوک سبھا کے ارکان