مندرجات کا رخ کریں

انذار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اِنذار[1] یا سابق العلم سے مراد علم طب میں کسی مرض کی پیشگوئی کی اور یا اس مرض کے وقت و علاج کے ساتھ (یا بلاعلاج) اپنی کیفیت تبدیل کرنے کی ہوتی ہے۔ انگریزی میں اسے prognosis کہا جاتا ہے اور یہ لفظ pro بمعنی پیش اور gnosis بمعنی جاننا کا کا مرکب ہے یعنی کسی مرض کی پیشگی معلومات یا بالفاظ دیگر پیشگوئی۔ مثال کے طور پر جب ایک طبیب یا طبیبہ کسی مریض یا اس لواحقین کو یہ کہتا / کہتی ہے کہ آپ کا خون ٹسٹ ظاہر کرتا ہے کہ عمل جراحی کے بغیر بھی صرف ادویہ سے بہتر prognosis کا امکان ہے۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ طب میں انذار سے مراد کسی بھی مرض کی اس امکانی راہ کی ہوتی ہے کہ جو وہ علاج کے دوران، علاج کے بعد اور یا علاج کے بغیر ؛ وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ اختیار کرتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 129