انسان و حیوان کی شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انسان و حیوان کی شادی یا انسان اور جانور کی شادی ایک ایسی شادی کو کہتے ہیں جو ایک جانور اور ایک انسان کے بیچ ہو۔ یہ موضوع دیومالا اور جادوئی فکشن میں آیا ہے۔[1] 21ویں صدی میں ایسی کئی رپورٹیں آئی ہیں کہ انسانوں نے پالتو اور دوسرے جانوروں سے شادی کی ہے۔ انسانوں اور جانوروں کی شادی کو کئی بار جانوروں سے جنسی میلان سے جوڑ کر دیکھی گئی ہے، تاہم یہ ضروری نہیں کہ انسان و حیوان میں ہر شادی کے پس پردہ کوئی جنسی تعلق پوشیدہ رہا ہو۔ حالانکہ انسان و حیوان کی شادی کا تذکرہ خاص طور پر کسی قومی قانون میں تذکرہ نہیں کیا گیا ہے، جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات کئی ممالک میں غیر قانونی ہیں اور ایسے معاملوں کو جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے قوانین کے تحت نپٹا جاتا ہے۔

دیومالاؤں میں انسان اور جانور کی شادی[ترمیم]

انسان اور جانور کی شادی کئی دیومالائی حکایات اور لوک کہانیوں کا حصہ بنی ہے۔ اسے کئی بار انسان اور مافوق البشر شادی سمجھا گیا ہے، جس میں کئی دیوتا یا بہادر شامل تھے۔[2] چینی لوک کہانی 'ریشم کے کیڑے کی دیوی' ایک ایسی ہی کہانی کی مثال سمجھی جاتی ہے جس میں ایک عورت ایک گھوڑے سے شادی کرتی ہے۔[2] اسی طرح سے ایک آئرش داستان ہے جس میں ایک بادشاہ ایک گھوڑے (غالبًا گھڑیا) سے شادی کرتا ہے جو بادشاہ اور اس جگہ کی دیوی کے اتحاد کی علامت سمجھی جاتی ہے۔[3] اصلًا چیینن لوگ بھی انسان و حیوان کی شادی کی ایک کہانی پیش کرتے ہیں جس میں 'لڑکی کتے سے شادی کرتی ہے '۔[4] اس کے علاوہ امریکی قبائلی لوگوں کے پاس بھی کئی کہانیاں موجود ہیں کہ لوگ جانوروں سے شادی کر چکے ہیں۔ اصلًا امریکی قبائل میں جانوروں کی ارواح کئی بار انسانی شکل اختیار کرتے ہیں۔[5] انھیں لفظی جانور نہیں سمجھا جاتا تھا، بلکہ جانوروں کی بادشاہت کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔[5]

انسان و حیوان کی شادی حقیقی دنیا میں[ترمیم]

حالانکہ یہ طے نہیں ہے کہ کیا جانوروں سے شادی کرنے کے لیے کوئی قانونی جواز ہے بھی کہ نہیں، کئی افراد افراد ایسا کرنے کا دعوٰی کر چکے ہیں۔ سوڈان میں بکری کی شادی کا واقعہ 2006ء میں سرخیوں میں چھایا رہا جس میں ایک کو مجبور کیا گیا کہ وہ ایک بکری سے شادی کرے۔ یہ اس آدمی کو اس لیے کرنا پڑا کیونکہ وہ اس بکری کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔[6] اس کے علاوہ بھی جو شادیوں کی رپورٹ ذرائع ابلاغ سے پتہ چلی ہیں، وہ کتے، بلی، مینڈک اور ڈالفن ہیں۔[7][8][9][10][11][12] 2010ء میں اٹھارہ سالہ بالی کا لڑکا نگوراہ آلیت کو ایک گائے کے ساتھ جنسی عمل انجام دیتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے بارے اس کا دعوٰی تھا کہ وہ اسے رجھا رہی تھی۔[13] وہاں کی تہذیب کے مطابق اس آدمی کو گائے سے شادی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔[13] اس تقریب کے بارے میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ گاؤں کو جانوروں سے جنسی عمل کے گناہ سے پاک کر چکی ہے۔[13] گائے کو بعد میں سمندر میں ڈبودیا گیا تھا جبکہ آلیت کو محض علامتی طور پر سمندر میں ڈبو دیا گیا تھا۔[13]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Naithani, Sadhana (2014). Folklore Theory in Postwar Germany. University Press of Mississippi. pp. 48–52. آئی ایس بی این 9781617039942.
  2. ^ ا ب Alan L. Miller (1995-01-01)۔ "The Woman Who Married a Horse: Five Ways of Looking at a Chinese Folktale"۔ Asian Folklore Studies۔ 54 (2): 275–305۔ doi:10.2307/1178945۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2017 
  3. Philip Freeman (2004-03-17)۔ St. Patrick of Ireland: A Biography (بزبان انگریزی)۔ Simon and Schuster۔ ISBN 9780743267496۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2017 
  4. Anna Lee Stensland (1977-01-01)۔ "The Indian Presence in American Literature"۔ The English Journal۔ 66 (3): 37–41۔ doi:10.2307/815804۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2017 
  5. ^ ا ب "Native American Mythology - Myth Encyclopedia - god, story, legend, names, ancient, animal, snake, world, creation, life"۔ www.mythencyclopedia.com (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  6. By Our Foreign Staff۔ "'Man marries goat' captivates millions"۔ Telegraph.co.uk (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  7. "BBC NEWS | South Asia | Girl weds dog to break 'evil spell'"۔ news.bbc.co.uk۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  8. "Man in India Marries Dog to Atone for Stoning to Death Mating Canines"۔ Fox News (بزبان انگریزی)۔ 2007-11-13۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  9. "Sealed with a kiss: Man 'marries' his dog in sunset ceremony - but assures guests 'it's not sexual'"۔ Mail Online۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  10. "BBC News - German man 'marries' his dying cat"۔ news.bbc.co.uk (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  11. By Dean Nelson in Delhi۔ "Seven-year-old Indian girls 'marry' frogs"۔ Telegraph.co.uk (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  12. "British Woman Marries Dolphin"۔ Fox News (بزبان انگریزی)۔ 2006-01-03۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017 
  13. ^ ا ب پ ت "Bali Teenager Passes Out Marrying Cow He Had Sex With | Jakarta Globe"۔ Jakarta Globe (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017