انفوٹینمنٹ
انفوٹینمنٹ (انگریزی: infotainment) دو انگریزی زبان الفاظ سے بنتا ہے، ایک انفارمیشن جس کے معنے اطلاعات ہیں اور دوسرے انٹرٹینمنٹ، جس کے معنے تفریح کے ہیں۔[1]۔ اس کبھی کبھار سافٹ نیوز بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس میں خیر رسانی یا اطلاعات فراہمی کا لب و لہجہ بے حد نرم ہوتا ہے۔ انفوٹینمنٹ کے تحت ذریعہ ابلاغ، جو عمومًا ٹی وی یا آن لائن ویڈیو کی شکل میں ہوتا ہے، اطلاعات اور تفریح کا امتزاج ہوتا ہے۔[2] اس اصطلاح کا اکثر استعمال غیر رضامندانہ طور سنجیدہ ٹھوس خبروں کے بالمقابل پیش کیا جاتا ہے۔[3][4] کئی دست یاب خود کو انفوٹینمنٹ ویب سائٹ اور سماجی میڈیا ایپ کئی قسم کی کارکردگی اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔[5]
نئی تفریحی تنصیبات
[ترمیم]آٹو موبائل کمبپنی سوزوکی کی جانب سے ویگن آر کا تیسرا جنریشن ماڈل 2019ء سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے، جہاں اس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار روپے بھارتی روپے (تقریباً 8 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے) سے 5 لاکھ 69 ہزار بھارتی روپے (11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کے درمیان ہوگی، گاڑی اور کئی عمدہ باتوں کے علاوہ تفریح کے لیے اندرونی حصے میں موجود نئے ڈیش بورڈ اور ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم کو اسمارٹ پلے اسٹوڈیو کا نام دیا گیا ہے۔[6]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "the definition of infotainment"۔ Dictionary.com
- ↑ Demers, David, "Dictionary of Mss Communication and Media Research: a guide for students, scholars and professionals," Marquette, 2005, p.143.
- ↑ Merriam- Webster, The Cambridge Online Dictionary
- ↑ Cambridge Online Dictionary
- ↑ "an extraordinary form of strategic internal communications" (infotainment.be) and historically accurate factoid collections (how-infotaining.com)
- ↑ سوزوکی ویگن آر کا نیا ماڈل منظر عام پر آگیا