انناس کیک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انناس کیک ایک میٹھی روایتی تائیوان کی پیسٹری ہے جس میں مکھن، آٹا، انڈا، چینی اور انناس کی جیم یا ٹکڑے ہوتے ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

جاپانی دور میں انناس تائیوان کی معیشت کا ایک اہم جزو بن گیا، اس دوران جاپانی صنعت کاروں نے انناس کی مختلف اقسام درآمد کیں اور متعدد پروسیسنگ پلانٹ قائم کیے[1] ۔ 1930 کی دہائی کے آخر تک، تائیوان دنیا میں انناس کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا تھا تاہم، جب تائیوان میں انناس کی پیداوار گھریلو اور تازہ انناس کے استعمال کی طرف منتقل ہوئی، تو مقامی بیکریوں نے اس اضافے کو پیسٹری میں استعمال کرنے کی کوشش کی جو ایک حد تک کامیاب رہی[2] ۔ اگرچہ انناس کے کیک کو تاریخی طور پر ایک رسمی کھانے کے طور پر تیار کیا گیا تھا، حکومتی فروغ اور عالمگیریت کے امتزاج نے انناس کیک کو مقبول بنایا۔ انناس کے کیک تائیوان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یادگاروں میں سے ایک بن گئے ہیں جو ان کی مقبولیت کا قوی ثبوت ہے۔

2005 سے، تائی پے سٹی گورنمنٹ نے مقامی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے اور انناس کیک کی سیل بڑھانے کے لیے سالانہ تائی پے پائن ایپل کیک کلچرل فیسٹیول منعقد کیا [3] [4] ۔ 2013 میں، تائیوان کی انناس کیک بیکریوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کل ایک ارب 200 ملین ڈالر تھی اور انناس کے کیک کی فروخت نے ملک کے دیہی حصوں میں زرعی معیشتوں کو بھی تقویت دی ۔ [2]

اقسام[ترمیم]

ہم عصر انناس کیک بیکریوں نے روایتی انناس کے کیک میں تغیرات پیدا کیے ہیں۔ محفوظ کی گئی انڈے کی زردی یا دیگر خشک میوہ جات جیسے کرین بیری اوراسٹرابیری کی بھرائی سے جدت لائی گئی ہے۔ [5]

بیکریاں انناس کے جیم میں موسم سرما کا خربوزہ بھی شامل کر لیتی ہیں، یہ کوشش ابتدائی طور پر ٹارٹ انناس بھرنے کو مزید لذیذ بنانے کی کوشش تھی۔تاہم، موسم سرما کے خربوزے کو بھرائی میں شامل کرنا کم معیار کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔۔

سالانہ تائی پائین ایپل کیک کلچرل فیسٹیول میں اکثر ایک مقابلہ ہوتا ہے جس میں بیکریاں انناس کیک بنانے کا مقابلہ کرتی ہیں جس میں چاول یا تائیوان کی چائے جیسے غیر روایتی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ [3] [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ministry of Foreign Affairs, Republic of China (Taiwan) (1960-11-01)۔ "Taiwan's Growing Pineapple Industry - Taiwan Today"۔ Taiwan Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2017 
  2. ^ ا ب "Pineapple cakes boost Taiwan's rural industries"۔ www.fftc.agnet.org۔ 08 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2017 
  3. ^ ا ب 黃紫緹 (2014-07-04)۔ "Pineapple Cake Festival to Take Place Next Weekend"۔ tcgwww.taipei.gov.tw (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2017 [مردہ ربط]
  4. ^ ا ب 黃紫緹 (2011-08-18)۔ "Pineapple Cake Fiesta Kicks off in Taipei"۔ english.gov.taipei (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2017 
  5. "Pineapple cake festival opens in Taipei - Taipei Times"۔ www.taipeitimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2017 

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • انناس ٹارٹ
  • تائیوان میں انناس کی پیداوار
  • میٹھوں کی فہرست
  • پیسٹری کی فہرست
  • تائیوان کا کھانا