اننتا ہری مترا
| اننتا ہری مترا | |
|---|---|
| (بنگالی میں: অনন্তহরি মিত্র) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1906ء چواڈانگا ضلع |
| وفات | 28 ستمبر 1926ء (19–20 سال) علی پور جیل ، کولکاتا |
| طرز وفات | سزائے موت |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | بنگاباسی کالج، کلکتہ |
| پیشہ | انقلابی |
| مادری زبان | بنگلہ |
| تحریک | تحریک آزادی ہند |
| درستی - ترمیم | |
اننتا ہری مترا ⓘ(انگریزی: Anantahari Mitra، بنگالی=অনন্তহরি মিত্র)، پیدائش: 1906ء - وفات: 28 ستمبر، 1926ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ اننتا ہری مترا 1906ء کو موضع بیگم پورہ، چواڈانگا ضلع (موجودہ بنگلہ دیش)،برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔انھوں نے تعلیمی وظیفہ حاصل کیا اور چٹاگانگ چلے گئے۔ داخلہ امتحان پاس کرنے کے بعد بنگا باسی کالج، کلکتہ میں داخل ہو گئے۔ کالج میں دورانِ تعلیم اننتا ہری نے 1921ء کی تحریک عدم تعاون میں شامل رہے۔ انقلابی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1924ء میں کرشنا نگر، ندیا میں انقلابی سرگرمیوں کو منظم کیا۔ انھوں نے دکھشنیشور میں بم تیار کیے۔ 10 نومبر 1925ء کو دکھشنیشور بم کیس میں بطور ملزم گرفتار کر لیے گئے اور انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔[1][2] دورانِ حراست جیل میں انٹیلی جنس برانچ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس کو قتل کر دیا۔ ان پر قتل کے جرم میں مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔ 28 ستمبر 1926ء میں علی پور جیل کلکتہ میں انھیں پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا۔[3][4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Arun Chandra Guha Part I۔ Indias Struggle Quarter of Century 1921 to 1946۔ ISBN:9788123022741۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-29
- ↑ Subodh S. Sengupta & Anjali Basu Vol - I (2002)۔ Sansad Bangali Charitavidhan (Bengali)۔ Kolkata: Sahitya Sansad۔ ص 14۔ ISBN:81-85626-65-0
- ↑ شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 513
- ↑ "Prominent Martyrs Of India's Freedom Struggle"۔ 2021-12-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-29
- 1906ء کی پیدائشیں
- 1926ء کی وفیات
- 28 ستمبر کی وفیات
- آزادی ہند کی انقلابی تحریک
- بھارتی انقلابی
- سزائے موت یافتہ بھارتی شخصیات
- ضلع ندیا کی شخصیات
- مغربی بنگال سے آزادی ہند کے فعالیت پسند
- برطانوی ہند کے قیدی اور زیر حراست افراد
- بنگالی شخصیات
- برطانوی ہند سے سزائے موت بذریعہ پھانسی پانے والے
- بھارتی قوم پرستی
- ضلع چوادانگا کی شخصیات
