مندرجات کا رخ کریں

انوناکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انوناکی
 

معلومات شخصیت
مضامین بسلسلہ
قدیم میسوپوٹیمیائی مذہب
Chaos Monster and Sun God
Chaos Monster and Sun God
قدیم بین النہرینی مذہب
دیگر روایات
انوناکی جیسا کہ سومیریوں نے دکھایا ہے۔

انوناكی دیوتاؤں کا ایک گروہ ہے جو سومیری ، اکدی ، آشوری اور بابلی روایتی اساطیر میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ دیوتا "آنو" کے پیروکار تھے۔ ان کی اصل فطرت اور تعداد کے بارے میں زیادہ تر روایات مختلف ہیں۔

اینانا کے زیرِ زمین دنیا میں نزول کے قصے میں، انوناكی کو سات قاضیوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو "ایریشکیگال" کے تخت کے سامنے زیریں جہان (جہانِ مردگان) میں بیٹھتے ہیں۔ بعد میں اکدی متون جیسے گلگامش کی ملحمہ میں بھی یہی تصویر سامنے آتی ہے۔ قدیم بابلی دور میں یہ عقیدہ تھا کہ انوناكی زیرِ زمین دنیا (عالمِ اموات) کے کثونیائی دیوتا ہیں، جبکہ آسمانی دیوتاؤں کو "ایگیگی" کہا جاتا تھا۔[1]

قدیم حثی قوم نے انوناكی کو دیوتاؤں کی قدیم ترین نسل کے طور پر پہچانا، جنہیں بعد میں چھوٹے دیوتاؤں نے معزول اور محروم کر دیا۔ عصرِ حاضر میں انوناكی نمایاں طور پر جعلی اور خیالی نظریات میں ابھرے، مثلاً زکریا سِچن کی کتابوں میں یا پھر ڈیوڈ آئیک جیسی سازشی تھیوریوں میں، جہاں انھیں غیر انسانی مخلوقات کے طور پر پیش کیا گیا جو خلا سے آئے تھے، بالخصوص ایک سیارے "نیبیرو" سے آئے۔

اشتقاقِ لفظ (اتیمولوجی)

[ترمیم]

"انوناكی" کا مطلب ہے: "شاہی نسل" یا "شاہی خون"، یعنی "آنو" (دیوتاؤں کے بادشاہ اور سردار) کی نسل۔

یہ اصطلاح بذاتِ خود یہ معنی رکھتی ہے: "شاہی نسل سے" یا "امیرانہ نسل سے" — یعنی سومیری آسمانی دیوتا۔

اس نام کو مختلف صورتوں میں بھی لکھا گیا ہے: "da-nuna"

"da-nuna-ke4-ne"

"da-nun-na"

جن سب کا مطلب ہے: "امیر کی اولاد" یا "آنو کی اولاد"۔ قدیم نوبیائی زبان میں یہ لفظ اس معنی میں آتا ہے: "ہمارا جد جو چلا گیا" — أن نو نوكی ۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Samuel Noah؛ Kramer۔ Sumerian Mythology
  2. "Copper alloy foundation figurines with pegs representing Gods"۔ Ancient History Encyclopedia۔ 13 أبريل 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-22 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)

بیرونی روابط

[ترمیم]