انوپا حیدر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعرہ ، افسانہ نویس و براڈ کاسٹر

تعارف[ترمیم]

15 دسمبر 1944ء کو پیدا ہوئیں، معروف شاعر بہزاد لکھنوی کی بھانجی تھیں ان کا اصل نام صوفیہ حیدر ہے جبکہ ادبی حلقوں میں انویا حیدر کے نام سے مشہور ہیں،، 1963ء کو ریڈیو پاکستان کراچی سے بطور اناؤنسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک عالمی سروس سے وابستہ رہیں ، ریڈیو پاکستان کراچی میں نیوز کاسٹر کے طور پر بھی کام کیا نیز ڈراموں کے لیے صداکاری بھی کی،

عبید اللہ علیم کی اہلیہ تھیں ، بعد میں علیحدگی ہو گئی تھی،[1] دوسری شادی اشرف نامی شخص سے کی، جو نارتھ ناظم آباد (کراچی) میں رہائش پزیر تھے ،

تصانیف[ترمیم]

بھید بھرا سناٹا (مجموعہ کلام)

وفات[ترمیم]

16 جنوری 2023ء (سوموار) کو ہری پور ہزارہ میں وفات پائی ، ہری پور میں تدفین کی گئی ،

حوالہ جات[ترمیم]