انچولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انچولی (انگریزی Ancholi) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع ہے، یہ رہائشی علاقہ ضلع وسطی میں شامل ہے اور گلبرگ ٹاؤن کا بھی حصہ تھا۔

انچولی شاہراہ پاکستان کے نزدیکی علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 اور 20 کو کہا جاتا ہے۔ ان دونوں بلاکس کے درمیان انچولی روڈ بھی واقع ہے، جو شاہراہ پاکستان سے النور موڑ کو جاتی ہے۔ انچولی روڈ پر شاہراہ پاکستان کے سرے پر انچولی بس اسٹاپ ہے جبکہ دوسرے سرے پر النور موڑ ہے۔

عام طور پر انچولی کا نام فیڈرل بی ایریا بلاک 20 کو دیا جاتا ہے، لیکن اہلیانِ بلاک 20 اپنے علاقے کا نام سادات سوسائٹی بتاتے ہیں جنگ اور جیو نیوز سے وابستہ رہنے والے معروف صحافی مبشر زیدی لکھتے ہیں کہ

میں جب انچولی کہتا ہوں تو اس سے مراد کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کا بلاک نمبر بیس ہوتا ہے۔ کچھ لوگ انچولی میں بلاک سترہ کو بھی شامل کرتے ہیں۔ کچھ لوگ بلاک بیس کے ایک حصے کو النور میں شامل کرتے ہیں۔ اہل تشیع کا اصرار ہے کہ بلاک بیس کا نام انچولی نہیں، سادات کالونی ہے۔ اہل سنت بھی کوئی نام بتاتے ہیں۔ لیکن بھئی ہم تو انچولی ہی کہیں گے۔ ہمیں تو یہی نام پسند ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "انچولی کا محرم اور مجالس"۔ ہم نیوز۔ صحافی مبشر زیدی