انڈیا کا ایک سفر
پہلی اشاعت (برطانیہ) | |
| مصنف | ای ایم فارسٹر |
|---|---|
| اصل عنوان | A Passage to India |
| مترجم | سعید نقوی (بعنوان: انڈیا کا ایک سفر) پروفیسر راشد سدھو (بعنوان:ہندوستان کا سفر) |
| ملک | برطانیہ |
| زبان | انگریزی |
| صنف | ناول |
| محل وقوع | برطانوی ہند، ت 1910ء کی دہائی |
| ناشر | ایڈورڈ آرنلڈ (برطانیہ) ہارکورٹ بریس (امریکا) |
تاریخ اشاعت | 4 جون 1924ء[1] |
| طرز طباعت | پرنٹ (مجلد و غیر مجلد) |
| او سی ایل سی | 59352597 |
| 823.912 | |
| ایل سی درجہ بندی | PR6011.O58 P3 |
ہندوستان کا سفر یا انڈیا کا ایک سفر (اے پیسج ٹو انڈیا) انگریز ادیب ای۔ ایم۔ فارسٹر کا ناول ہے جو 1924ء میں شائع ہوا۔ یہ ناول برطانوی راج اور 1920ء کی دہائی میں ہندوستانی تحریکِ آزادی کے پس منظر میں ترتیب دیا گیا ہے۔ ’ماڈرن لائبریری‘ نے اسے بیسویں صدی کے انگریزی ادب کی 100 بہترین تصنیفات میں شامل کیا[2] اور 1924ء میں اس نے جیمز ٹیٹ بلیک میموریل انعام برائے فکشن بھی حاصل کیا۔[3] رسالہ ’ٹائم‘ نے بھی اسے اپنی فہرست ”آل ٹائم 100 ناولز“ میں شامل کیا۔[4] ناول کا عنوان امریکی شاعر والٹ وٹمین کی 1870ء کی نظم ’پیسج ٹو انڈیا‘ (مجموعہ ’لیوز آف گراس‘ میں شامل) سے ماخوذ ہے۔[5][6]
کہانی چار اہم کرداروں کے گرد گھومتی ہے: ڈاکٹر عزیز، ان کے برطانوی دوست مسٹر سیرل فیلڈنگ، مسز مور اور مس ایڈیلا کویسٹڈ۔ ایک سیاحتی دورے کے دوران فرضی مرابر غاروں (جنھیں بہار کی اصلی برابر غاروں سے اخذ کیا گیا ہے)[7] میں ایڈیلا یہ سمجھتی ہے کہ وہ ڈاکٹر عزیز کے ساتھ تنہا رہ گئی ہے (حالانکہ وہ ایک اور غار میں موجود ہوتا ہے)۔ اس دوران کسی مبہم واقعے یا محض غار کے اثر سے وہ خوفزدہ ہو کر بھاگ نکلتی ہے اور یہ گمان پیدا ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عزیز نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر عزیز پر مقدمہ اور اس کے ارد گرد کی کشمکش ہندوستانیوں اور انگریزوں کے درمیان نو آبادیاتی دور کے نسلی تعصبات اور تناؤ کو نمایاں کرتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The 100 best novels: No 47 – A Passage to India by EM Forster (1924)". The Guardian (بزبان انگریزی). 18 Aug 2014. Retrieved 2015-01-16.
- ↑ Paul Lewis (20 Jul 1998). "'Ulysses' at Top As Panel Picks 100 Best Novels". The New York Times (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2015-01-08. Retrieved 2015-01-08.
- ↑ "Fiction winners Award winners". The University of Edinburgh (بزبان انگریزی). 22 Aug 2014. Archived from the original on 2013-10-31. Retrieved 2015-01-08.
- ↑ "All Time 100 Novels". Time (بزبان انگریزی). 16 Oct 2005. Archived from the original on 2010-03-13. Retrieved 2010-04-23.
- ↑ Sunil Kumar Sarker (1 Jan 2007). A Companion to E.M. Forster (بزبان انگریزی). Atlantic Publishers & Dist. p. 702. ISBN:978-81-269-0750-2. Retrieved 2015-01-08.
- ↑ Donald D. Kummings (19 Oct 2009). A Companion to Walt Whitman (بزبان انگریزی). John Wiley & Sons. p. 21. ISBN:978-1-4051-9551-5. Retrieved 2015-01-08.
- ↑ Sunil Kumar Sarker (1 Jan 2007). A Companion to E.M. Forster (بزبان انگریزی). Atlantic Publishers & Dist. p. 708. ISBN:978-81-269-0750-2. Retrieved 2015-01-08.