مندرجات کا رخ کریں

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-بنارس ہندو یونیورسٹی اجتماعی عصمت دری 2023ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-بنارس ہندو یونیورسٹی اجتماعی عصمت دری 2023ء جسے آئی آئی ٹی-بی ایچ یو اجتماعی عصمت دری 2023ء کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 1 نومبر 2023ء کو، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-بنارس ہندو یونیورسٹی کی ایک 22 سالہ بی ٹیک کی طالبہ کو راستے سے باندھ کر، برہنہ کیا گیا اور اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ انھوں نے لڑکی کو بندوق کی نوک پر، ضلع وارانسی، اتر پردیش، بھارت میں، بی جے پی آئی ٹی سیل کے تین ارکان کے ذریعے فلمایا۔ [1][2][3][4]

پس منظر

[ترمیم]

2 نومبر 2023ء کو، ایک واضح ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (بنارس ہندو یونیورسٹی) کیمپس کے اندر صبح کے اولین اوقات میں ایک طالبہ کی تین افراد نے عصمت دری کی ہے۔ [5]

تینوں ملزمان نے یکم نومبر 2023ء کی رات طالبہ کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کا سفر کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بی ایچ یو کے طلبہ نے واقعے کے بعد احتجاج شروع کیا تو ملزمان خوف زدہ ہو کر مدھیہ پردیش فرار ہو گئے اور ریاستی انتخابات کی مقامی مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران وہ جگہ بدلتے رہے۔ انھوں نے لکھنؤ سمیت کئی دوسرے شہروں کا بھی رخ کیا۔ تقریباً دو مہینے گذر چکے تھے، کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی اور تینوں کو اب یقین ہو گیا تھا کہ کچھ نہیں ہو گا۔ اس کے بعد وہ وارانسی واپس آئے، پولیس نے کہا کہ ان کے نمبروں میں سے ایک کی نگرانی کی گئی اور ان کا پتہ لگایا گیا۔ [6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "IT-BHU Gangrape Case: Students, Civil Society, Political Parties Take to Streets". NewsClick (بزبان انگریزی). 2 Jan 2024. Archived from the original on 2024-01-02. Retrieved 2024-01-02.
  2. "IIT BHU गैंगरेप: बीजेपी IT सेल के तीन नेता गिरफ्तार, बंदूक की नोंक पर छात्रा के कपड़े उतरवाए थे". Hindustan (بزبان ہندی). Archived from the original on 2024-01-02. Retrieved 2024-01-02.
  3. "IIT-BHU Gangrape: At Least Two of Three Arrested Members of BJP's Varanasi 'IT Cell'"۔ The Wire۔ 2024-01-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-02
  4. एबीपी न्यूज़ डेस्क (2 Jan 2024). "IIT-BHU: 'गन पॉइंट पर उठाकर ले गए, सहमी हुई मिली थी पीड़िता...', चश्मदीद ने बताया". www.abplive.com (بزبان ہندی). Archived from the original on 2024-01-02. Retrieved 2024-01-02.
  5. "मेला देखा, शराब पी, गैंगरेप के बाद MP में किया चुनाव प्रचार, IIT BHU मामले में और क्या पता चला?". The Lallantop (بزبان ہندی). 1 Jan 2024. Archived from the original on 2024-01-02. Retrieved 2024-01-02.
  6. "IIT-BHU gangrape case: BJP denies accused 'link' with party"۔ The New Indian Express۔ جنوری 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-03