انکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 06:15، 22 جنوری 2019ء از ZumrahBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:تاریخ ایکواڈور+زمرہ:تاریخ پیرو+زمرہ:سلطنت انکا)
انکا تہذیب کے کھنڈر
framepx

انکا (Inca, Tawantinsuyu) جنوبی امریکا کی ایک قوم جس نے 1200ء سے 1533ء تک جنوبی امریکا کا بیشتر علاقہ فتح کر لیا۔ اس عظیم الشان انکا سلطنت کا صدر مقام کوزکو (اب جنوبی پیرو کا ایک شہر) تھا۔ اس سلطنت کے پہلے بادشاہ نے انکا کا لقب اختیار کیا۔ بعد ازاں سلطنت کے سارے باسی انکا کہلانے لگے۔ 1533ء میں ہسپانوی فوج نے اس کے آخری بادشاہ اتاہولیا کو دھوکے سے گرفتار کر دیا۔ 1569ء تک ساری انکا سلطنت ہسپانیوں کے زیر نگیں آگئی۔

انکا تہذیب و تمدن اور علم و فن میں اس وقت کی تمام امریکی اقوام میں بہت آگے تھی۔ انھوں نے اپنا ایک مخصوص نظام سیاست و معیشت وضع کیا تھا۔ جس کے مطابق بادشاہ ملک کا حکمران ہونے کے علاوہ رعایا کا دینی پیشوا بھی تھا۔ تمام ذرائع پیداوار حکومت کی تحویل میں تھے اور ریاست عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کی پابند تھی۔ انکا نے زراعت کو ترقی دی۔ سڑکیں، پل اور آبی ذخائر تعمیر کیے۔ کوزہ گری، دھات سازی اور پارچہ بافی میں انھیں کمال حاصل تھا۔ یہ لوگ آفتاب پرست تھے۔