انگد ہسیجا
ظاہری ہیئت
| انگد ہسیجا | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 31 مئی 1984ء چندی گڑھ |
| شہریت | |
| قد | 5 فٹ 9 انچ (1.75 میٹر) |
| زوجیت | پرنیت ہسیجا (ش 2007ء) |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
انگد ہسیجا (ہندی: अंगद हसीजा، پیدائش: 31 مئی 1984ء) ایک بھارتی ٹیلی وژن اداکار ہیں، جنھوان نے اداکاری کا آغاز ڈراما سیریل سپنا بابُل کا۔۔۔ بِدائی سے کیا جس میں وہ ذہنی طور پر معذور مگر حساس کردار آلیکھ کے روپ میں جلوہ گر ہوئے اور شہرت حاصل کی۔
سنہ 2020ء میں انھوں نے پنجابی زبان میں اپنے پہلے ڈرامے تیرا رنگ چھڑیّا میں جمی ڈِھلوں (جے ڈی) کا مرکزی کردار نبھایا جو زی پنجابی اور زی 5 پر پیش کیا گیا۔
سنہ 2018ء میں وہ اداکارہ سارہ خان کے ساتھ میوزک ویڈیو ”تیرے جسم“ میں بھی جلوہ افروز ہوئے۔
متنازع معاملہ
[ترمیم]24 ستمبر 2020ء کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انگد ہسیجا اور اداکارہ سارہ خان کو ایک مبینہ منشیات کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

