انیتا سوینا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انیتا سوینا (پیدائش:2000) مسائی برادری کے لیے کینیا کی ماحولیاتی کارکن اور مصنف ہیں۔

سوانح عمری[ترمیم]

انیتا سوینا کاجیادو کاؤنٹی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں، ان کے والد مسائی تھے۔ سوینا نے اس وقت سرگرمی شروع کی جب وہ 18 سال کی تھیں اور 2018 میں 'اسپائس واریئرز' کی بنیاد رکھی، جو نوجوان ماحولیاتی جنگجوؤں کی ایک تنظیم ہے جو ماحولیاتی پائیداری کی وکالت کرتی ہے اور ماحول کے تحفظ کے لیے حل تیار کرتی ہے۔[1] موسمیاتی کارروائی کے بارے میں گفتگو کو تیز کرنے کے لیے، سوینا نے 2020 میں اپنی پہلی کتاب 'سبز جنگ' شائع کی۔[2]

سوینا 8 مئی 2021 کو 'ٹی ای ڈی ایکس پارک لینڈز' کی آن لائن تقریب میں سات مقررین میں سے ایک تھیں۔[3]

سوینا نے کینیا کی کثیرالوسیط(ملٹی میڈیا) یونیورسٹی، نیروبی سے تعلقات عامہ اور کاروباری مواصلات میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔ 2021 کے آخر میں، انھوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گی اور کینیا میں کسی نشست کے لیے انتخاب لڑنے والی سب سے کم عمر فرد ہوں گی۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]