انیتا محسود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انیتا محسود ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1][2]

انیتا محسود نے آرٹس کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

انیتا محسود سن 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ انیتا محسود نے 27 اگست 2019 کو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

انیتا محسود 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں۔انیتا محسود 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب نہ ہو سکیں تھیں جس کی وجہ اس وقت تحریک انصاف کی صوبائی اسمبلیوں میں کم سیٹیں تھیں اور وہ چند خواتین کو ہی منتخب کرکے صوبائی اسمبلی بھیج سکتے تھے۔

صوبائی اسمبلی قرارداد[ترمیم]

18 جنوری 2021 کو انھوں نے کرپٹو کرنسی کو قواعد و ضوابط کے دائرہ کاری میں لانے کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی بنانے کے لیے قرارداد پیش کی۔

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت[ترمیم]

انیتا محسودمتحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں، چند کمیٹیاں جن کی انیتا محسود رکن ہیں:

  • محکمہ صحت کمیٹی نمبر 12
  • محکمہ مزدور کمیٹی نمبر 34
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کمیٹی نمبر 33
  • اعلی تعلیم ،محکمہ آرکائیو اور لائبریری کمیٹی نمبر 08

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "خیبر پختوںخوا صوبائی اسمبلی میں انیتا محسود کے سرکاری کوائف"۔ خیبر پختو نخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ مارچ 2021۔ 25 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2021 
  2. "انیتا محسود کی سیاسی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ مارچ 2021