انیس بن ابی مرثد غنوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت انیس ؓبن ابی مرثد غنوی
معلومات شخصیت
مقام وفات ربیع الاول 20ھ

نام ونسب[ترمیم]

انیس نام، ابویزید کنیت، نسب نامہ یہ ہے ،انیس بن ابو مرثد(کناز) بن حصین بن پر بوع ابن جھنیہ بن سعد بن طریف بن خوشہ بن سعد بن عوف بن کعب بن حلان بن غنم ابن یحییٰ بن اعصر بن سعد بن قیس بن عیلان بن مضر مضری،ان کے والد حضرت ابو مرثد مہاجر تھے، بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انصار کے حلیف تھے،لیکن صحیح یہ ہے کہ ان کے دادا حضرت حمزہؓ کے حلیف تھے۔ [1]

اسلام وغزوات[ترمیم]

فتح مکہ کے پہلے مشرف باسلام ہوئے،فتح مکہ حنین اور اوطاس کے غزووں میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے،اوطاس میں جاسوسی کی خدمت سپرد تھی، (استیعاب ،جلد1،صفحہ:30) کبھی کبھی آنحضرتﷺ اجرائے حدود کی خدمت پر مامور فرماتے تھے،ایک مرتبہ ایک عورت زنا کے الزام میں ماخوذ ہوئی آنحضرتﷺ نے انیس کو حکم دیا کہ جاکر اس سے دریافت کرو اگر اقرار کرے تو حد جاری کرو۔

وفات[ترمیم]

ربیع الاول 20ھ میں وفات پائی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اسدالغابہ،جلداول،تذکرہ انیسؓ)