اوانکائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
قصبہ
Plaza de Armas de Abancay.JPG
ابانکائی
پرچم
ابانکائی
مہر
نعرہ: El Eterno Valle Primaveral (The Eternal Springtime Valley)
ملکFlag of Peru.svg پیرو
پیرو کے علاقہ جاتاپوریماک علاقہ
ProvinceAbancay Province
قیام1540
قصبہ1873
شہر1874
بلندی2,377 میل (7,799 فٹ)
آبادی
 • تخمینہ (2015)58,741
ویب سائٹwww.muniabancay.gob.pe

ابانکائی ( ہسپانوی زبان: Abancay) پیرو کا ایک شہر جو abancay province میں واقع ہے۔[1] ابانکائی شہر اپوریماک علاقہ کا اقتصادی ، ثقافتی مرکز ہے۔

نام[ترمیم]

ابانکائی لفظ کی اصل لوکل کیچوائی زبان کا لفظ امانکائی ہے جس کے معنی گل سوسن کے ہیں۔ مزید دیکھیے کیچوائی زبانیں

محل وقوع[ترمیم]

دنیا کے طویل ترین پہاڑی سلسلے سلسلہ کوہ انڈیز کے دامن میں واقع یہ وادی نما شہر 2,377 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ اس کے نزدیک اہم ترین شہروں میں کوزکو، چل اوانکا اور اندا او ایلس شامل ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

شہر ابانکائی انکا کی آمد سے قبل ہی آباد تھا۔ اور یہاں پر کیچوائی زبان بولنے والی چانکا اقوام رہا کرتے تھے۔ مزید دیکھیے کیچوائی زبانیں ہسپانوی نوآبادیاتی مہم جوئی کے بعد اس شہر کا ابانکائی پڑ گیا۔ ہسپانوی نوآبادیات کے بارے میں مزید دیکھیے ۔ نوآبادیاتی ہسپانوی امریکا

آبادی[ترمیم]

معیشت[ترمیم]

ابانکائی اپوریماک علاقہ کا زرعی اور اقتصادی مرکز شمار ہوتا ہے۔ شراب کی صنعت، گنہ اور گڑ کی شراب بنانے اور ریشم کی کاشتکاری اور ریشم سے سازوسامان بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔

سیاحت[ترمیم]

کارنیول تہوار پیرو کا مشہور تہوار ہے جو فروری کے آخری ہفتے سے مارچ کے مہینے کے آخر تک منایا جاتا ہے۔ ابانکائی کے اطراف میں خوبصورت مناظر دریائے پاچاچاکا اور جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ انپے قومی پناہ گاہ موجود ہے۔ دریائے پاچاچاکا کشتی رانی کے لئے مشہور ہے۔

تعلیم[ترمیم]

اسکولز اور کالجز[ترمیم]

ابانکائی میں اسکول میگوئل گراو ہے جو مشہور ومعروف ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ جس کی بنیاد ۱۸۸۰ عیسوی میں رکھی گئی۔

یونیورسٹیز[ترمیم]

ابانکائی شہر چھوٹے ہونے کے باوجود اعلیٰ تعلیم کا مرکز ہے سرکاری یونیورسٹی کے ساتھ یہاں پر دو پرائیویٹ یونیورسٹیز بھی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Abancay".