اوریگامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اوریگامی مچھلیاں اور بچھو
اوریگامی بطخ
دو ڈی اور تین ڈی رنگین قسم اوریگامی فن

اوریگامی (انگریزی: Origami) ایک جاپانی زبان کا لفظ ہے۔ اس کا اطلاق ان سادہ کاغذ کی تکنیکوں پر ہوتا ہے جو لوگوں کے موڑے گئے کاغذ کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے نمونوں کی چیزوں کو بنانے کا ایک مخصوص فن ہے۔جدید طور لوگ اور چیزیں بنانے کے لیے زیادہ دلچسپ نظر آتے ہیں، وہ خوبصورت پیکیجنگ مواد تیار کر سکتے ہیں۔ یہ کاغذی مصنوعات کو زبردست جاذب نظر بنا دے سکتا ہے۔[1]

اوریگامی دراصل اسی قدیم فن سے تعلق جاپانی اور چینی تصور ہے جس سے کہ بچے کبھی کاغذ کی ناؤ تو کبھی کاغذی تھیلی تو کبھی کوئی آسانی سے تیار ہونے والا کھلونا صدیوں سے بناتے آئے ہیں۔ جاپانی لوگ اس فن کو گھر اور شخصی دلچسپی سے آگے تجارتی اور تعلیم گاہی سرگرمیوں کا حصہ بنا چکے ہیں۔ یہ لوگ نت نت نئے کھلونے اور سامان بھی آسانی سے کاغذ سے بناتے ہیں اور اسی کو کافی فروغ ریتے ہیں۔ یہ ایک کاغذی فن ہے جسے سیکھا جا سکتا ہے اور میں مہارت پیدا کی جا سکتی ہے۔ یہ فن جاپان سے آگے بڑھ کر دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور کئی لوگ اس کے شیدائی بن چکے ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]