اوزی اوسبورن
| اوزی اوسبورن | |
|---|---|
| (انگریزی میں: John Michael Osbourne) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 3 دسمبر 1948ء [1][2][3][4] مارسٹن گرین [5]، برمنگھم [6] |
| وفات | 22 جولائی 2025ء (77 سال)[7][8] |
| وجہ وفات | دل اور خون کی وریدوں سے متعلق بیماری ، پارکنسن کی بیماری ، دورۂ قلب [9] |
| مقام نظر بندی | ایچ ایم قید خانہ برمنگھم |
| شہریت | |
| رکن | بلیک سباتھ |
| طبی کیفیت | پارکنسن کی بیماری (فروری 2019–22 جولائی 2025)[10] ہکلاہٹ پڑھنے کی اہلیت میں کمی [11] |
| زوجہ | تھلما ریلے (1971–1982)[12] شارون اوسبورن (4 جولائی 1982–22 جولائی 2025)[6] |
| اولاد | ایلیٹ کنگزلے [13]، جیسیکا اوسبورن ، لوئس اوسبورن ، ایمی اوسبورن ، کیلی اوسبورن [6]، جیک آسبورن [6] |
| تعداد اولاد | 6 [14] |
| والد | جیک اوسبورن |
| والدہ | للن یونٹ |
| فنکارانہ زندگی | |
| نوع | ہیوی میٹل ، ہارڈ راک ، روایتی ہیوی میٹل ، ڈوم میٹل ، گلیم میٹل [15][16][17][18][19] |
| آلہ موسیقی | صوت |
| پروڈکشن کمپنی | ایپک ریکارڈ |
| پیشہ | موسیقار [20][6]، راک گلوگار [6]، نغمہ ساز [6]، گلو کار-گیت نگار [21]، گلو کار |
| پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [22] |
| شعبۂ عمل | موسیقی [23]، راک موسیقی [23]، ہیوی میٹل [23]، گلوکاری [23] |
| اعزازات | |
ہال اینڈ راک آف فیم (2024) گریمی اعزاز برائے بیترین میٹل کارکردگی (برائے:ڈیگریڈیشن رول ) (2023)[24][25] گریمی اعزاز برائے بیترین میٹل کارکردگی (برائے:گاڈ از ڈیڈ؟ ) (2014)[25] گریمی اعزاز برائے بیترین میٹل کارکردگی (برائے:Iron Man ) (2000)[25] گریمی اعزاز برائے بیترین میٹل کارکردگی (برائے:I Don't Want to Change the World ) (1994)[26][25] اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم | |
| دستخط | |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| IMDB پر صفحہ[27] | |
| السينما.كوم | السینما۔ کوم پر صفحہ |
| درستی - ترمیم | |
جان مائیکل ”اوزی“ اوسبورن (3 دسمبر 1948ء – 22 جولائی 2025ء) برطانوی گلوکار، نغمہ نگار اور ذرائع و ابلاغ کی شخصیت تھے۔ وہ 1970ء کی دہائی میں ہیوی میٹل بینڈ ”بلیک سیبتھ“ کے مرکزی گلوکار کے طور پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اسی عرصے میں انھوں نے ”پرنس آف ڈارکنس“ (تاریکی کا شہزادہ) کا لقب اختیار کیا۔
اوسبورن 1968ء میں بلیک سیبتھ کے بانی رکن بنے اور 1970ء میں بینڈ کے پہلے اسٹوڈیو البم ”بلیک سیبتھ“ سے لے کر 1978ء کے البم ”نےور سے ڈائے!“ تک مرکزی گلوکار کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ یہ بینڈ ہیوی میٹل موسیقی کی ترقی میں نہایت اثر انگیز ثابت ہوا خاص طور پر ان کے تنقیدی طور پر سراہے گئے البم: ”پیرانوئیڈ“ (1970ء)، ”ماسٹر آف ریئلٹی“ (1971ء) اور ”سیبتھ بلڈی سیبتھ“ (1973ء) تھے۔ 1979ء میں اوسبورن کو شراب نوشی اور دیگر منشیات کے مسائل کے باعث بینڈ سے نکال دیا گیا۔ بعد ازاں انھوں نے اپنے کامیاب تنہا موسیقی کے سفر کا آغاز 1980ء میں البم ”بلیزرڈ آف اوز“ کے ساتھ کیا اور 13 اسٹوڈیو البم جاری کیے جن میں سے ابتدائی سات البموں کو ریاستہائے متحدہ امریکا میں کثیر پلاٹینم سرٹیفیکیشن حاصل ہوئیں۔ اوسبورن نے وقتاً فوقتاً بلیک سیبتھ کے ساتھ دوبارہ شمولیت اختیار کی؛ 1997ء میں وہ دوبارہ بینڈ میں شامل ہوئے اور اس کے آخری اسٹوڈیو البم ”13“ (2013ء) کی ریکارڈنگ میں مدد کی۔ اس کے بعد وہ ایک الوداعی دورے پر روانہ ہوئے جو 2017ء میں ان کے آبائی شہر برمنگھم میں اختتام پزیر ہوا۔
اوسبورن کی مجموعی طور پر یعنی بطور تنہا فنکار اور بلیک سیبتھ کے رکن، 100 ملین سے زائد البم فروخت ہوئیں۔ 2006ء میں انھیں بلیک سیبتھ کے رکن کی حیثیت سے راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا اور 2024ء میں انھیں ایک تنہا فنکار کے طور پر بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ 2005ء میں تنہا اور بلیک سبتھ کے ساتھ برطانیہ کے میوزک ہال آف فیم میں بھی شامل کیے گئے۔ انھیں ہالی ووڈ واک آف فیم اور برمنگھم واک آف اسٹارز میں ستاروں سے نوازا گیا۔ 2014ء کے ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز میں انھیں ”گلوبل آئکن ایوارڈ“ دیا گیا اور 2015ء میں برٹش اکیڈمی آف سونگ رائٹرز، کمپوزرز اینڈ آتھرز نے انھیں ”آئیور نوویلو ایوارڈ“ برائے عمر بھر کی خدمات عطا کیا۔
2000ء کی دہائی کے اوائل میں اوسبورن ایک ریئلٹی ٹی وی اسٹار کے طور پر اُبھرے اور انھوں نے اپنی بیوی اور منیجر شیرون اور دو بچوں کیلی اور جیک کے ساتھ ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو ”دی اوسبورنس“ میں شرکت کی۔ بعد ازاں انھوں نے ٹی وی سیریز ”اوزی اینڈ جیکس ورلڈ ڈیٹور“ میں جیک اور کیلی کے ساتھ اور ”دی اوسبورنس وانٹ ٹو بیلیو“ میں اپنی بیوی شیرون اور بیٹے جیک کے ساتھ کام کیا۔
5 جولائی 2025ء کو اوسبورن نے ”بیک ٹو دی بگننگ“ کنسرٹ ایونٹ میں اپنی آخری براہ راست پرفارمنس دی جب کہ وہ صحت کے جاری مسائل سے دوچار تھے۔ انھوں نے سال کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کی آخری لائیو پرفارمنس ہوگی اگرچہ وہ ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ وہ سترہ دن بعد وفات پا گئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/119500124 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6611wks — بنام: Ozzy Osbourne — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ozzy-Osbourne — بنام: Ozzy Osbourne — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Brockhaus Enzyklopädie — Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/osbourne-ozzy — بنام: Ozzy Osbourne
- ↑ تاریخ اشاعت: 7 اگست 2018 — Ozzy Osbourne's first home revealed - and it's not in Aston — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2025
- 1 2 3 4 5 6 7 8 جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119500124 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2025
- ↑ Ozzy Osbourne dies just weeks after farewell show — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2025
- ↑ تاریخ اشاعت: 22 جولائی 2025 — https://x.com/OzzyOsbourne/status/1947731442622206170
- ↑ https://www.nytimes.com/2025/08/05/arts/music/ozzy-osbourne-cause-of-death.html
- ↑ https://news.sky.com/story/ozzy-osbourne-reveals-he-has-parkinsons-disease-11914209 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جنوری 2020
- ↑ تاریخ اشاعت: 22 جولائی 2025 — Ozzy Osbourne: The wild life of rock's 'prince of darkness' — اخذ شدہ بتاریخ: 26 جولائی 2025 — اقتباس: He suffered from dyslexia and what would now be termed attention deficit hyperactivity disorder (ADHD).
- ↑ Who Was Ozzy Osbourne's First Wife? All About Thelma Riley — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جولائی 2025
- ↑ https://www.aftonbladet.se/nojesbladet/a/xRgVVl/ozzy-fran-sabbath-till-mtv
- ↑ تاریخ اشاعت: 22 جولائی 2025 — Ozzy Osbourne, wild frontman of Black Sabbath who became a reality TV star alongside his family — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2025
- ↑ عنوان : Black Sabbath: The embodiment of heavy metal, with the overpowering volume, sludgy attack, and fantasy lyrics that would define the genre. — AllMusic artist ID: https://www.allmusic.com/artist/mn0000771438 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اگست 2025
- ↑ تاریخ اشاعت: 21 فروری 2020 — Ozzy Osbourne Stares Down His Demons With a Smile on ‘Ordinary Man’ — سے آرکائیو اصل فی 9 مئی 2021
- ↑ Headbanging 101: This Sociology Prof Really Knows Her Heavy Metal — سے آرکائیو اصل فی 27 جون 2015
- ↑ The 20 Greatest Hair Metal Anthems Of All Time — سے آرکائیو اصل فی 13 اپریل 2021
- ↑ Ozzy Osbourne – Ordinary Man — سے آرکائیو اصل فی 21 فروری 2020
- ↑ Companies House officer ID: https://find-and-update.company-information.service.gov.uk/officers/G-c-G6zsDpMMGArccQmbfAYF8b4/appointments — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
- ↑ ناشر: ٹمبلر — Ozzy Osbourne (Black Sabbath,solo) vocal range — سے آرکائیو اصل فی 22 جون 2015
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13898129r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
- 1 2 3 4 این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=js20011212072 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 جولائی 2025
- ↑ 2023 GRAMMY Nominations: See The Complete Winners & Nominees List — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2025
- 1 2 3 4 https://www.grammy.com/artists/ozzy-osbourne/4998 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جولائی 2025
- ↑ تاریخ اشاعت: 2 مارچ 1994 — The 36th Annual Grammy Awards : And the Grammy Goes to . . . Winners According to Category — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2025
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/8aa5b65a-5b3c-4029-92bf-47a544356934 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2021


