اوسنات الکبیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اوسنات الکبیر
 

معلومات شخصیت
شہریت اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ رقاصہ ،  گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اوسنات الکبیر یا اوسنات ایلکابر (انگریزی: Osnat Elkabir) (عبرانی: אסנת אלכביר) اسرائیلی گلوکارہ، رقاصہ، مصور اور تھیٹر ہدایت کارہ ہے۔ اس نے دس برسوں تک بھارت میں کلاسیکی ہندوستانی رقص اور موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ فی الحال وہ تل ابیب یونیورسٹی میں کلاسیکی ہندوستانی تھیٹر، رقص اور موسیقی کی تعلیم دیتی ہے۔

تعلیم اور ابتدائی پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

اوسنات الکبیر 1990ء کی دہائی میں بھارت میں آکر انھوں نے اترپارا (کولکاتا کے قریب ایک چھوٹا سا قصبہ) میں بدھ دیو چیتھنیا سے برہمری پینٹنگ کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ بدھ دیو چیتھنیا کا گھرانہ معروف فنکارانہ تھا، بدھ دیو ایک پینٹر، ڈانسر اور موسیقار تھے۔ انھوں نے برہمری پینٹنگ اپنے والد سے حاصل کیا تھا، برہمری پینٹنگ تکنیک، یہ تکنیک تنتر اثرات پر مبنی ہے۔ اوسنات الکبیر نے پینٹنگ اسباق کے بعد، اس نے بدھ دیو سے کتھک رقص کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔ اوسنات نے بھارت کے مختلف مقامات پر اپنے استاد، بدھ دیو چیتھنیا اور ان کی اہلیہ، جرمن نژاد، کرسٹا چیٹانیا کے ساتھ رقص کیا۔

1990ء کی دہائی میں اوسنات ایلکابر نے بجنا کے راجا چترپتی سنگھ پاکواج ڈھول بجانا سیکھا۔ اوسنات نے کلاسیکی ہندوستانی موسیقی اور رقص میں بی اے اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ دھرپد کی تعلیم معروف دھروپاد کے مشہور گلوکار ریتوک سانیال سے حاصل کی جو ضیاء محی الدین ڈگر کے شاگرد تھے۔ ضیاء محی الدین ڈگر بنارس ہندو یونیورسٹی میں موسیقی فیکلٹی کے ڈین تھے۔

فنکارانہ سرگرمی[ترمیم]

اوسنات 1990ء کی دہائی کے آخر سے ہی بھارت اور اسرائیل کے درمیان میں اپنا وقت گزار رہی ہیں۔ وہ اسرائیل اور بیرون ملک مختلف مقامات پر بھارتی کلاسیکی رقص اور دھرپد گانے پیش کر رہی ہیں۔

اوسنات نے 2002ء، 2003ء اور 2004ء کے دوران میں عام زبان (عبرانی: משותפת שפה) کے عنوان سے عکا میں تھیٹر کے سالانہ فیسٹیول کے لیے تھیٹر پرفارمنس کی ہدایت کی۔ اس منصوبے میں اسرائیلی مسلمان، یہودی اور عیسائی اداکار شامل تھے اور اس میں بھارتی تھیٹریکل تکنیک اور موضوعات کو استعمال کیا تھا۔[1]

2003ء میں، اس کی بھارت میں گذرے دنوں کی یاداشتوں کی کتاب "جہاں د ودریا ملتے ہیں" شائع ہوئی۔[2] اور 2004ء میں اس نے زویا فائن کے ساتھ پرائمری اسکول کے لیے بھارتی جغرافیہ کی درسی کتاب میں تعاون کیا۔[3]

اوسنات اب تل ابیب میں رہتی ہیں اور اس وقت کثیرالوسیط پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "All About Jewish Theatre – Festival in Spotlight :The Acco Festival of Alternative Israeli Theatre Artistic Director :Atay Citron"۔ 27 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2021 
  2. במפגש הנהרות – תשע שנים בהודו، הוצאת מודן
  3. הודו להכיר עולם אחר، הוצאת מט"ח

بیرونی روابط[ترمیم]