اوس بن ارقم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اوس بن ارقم
معلومات شخصیت

اوس بن ارقم بن زید الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

اوس بن ارقم بن زید بن قیس بن نعمان بن مالک بن اغر ابن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی۔ قبیلہ بنی حاث بن خزرج سے ہیں۔ زید بن ارقم کے بھائی ہیں۔ احد کے دن سہید ہوئے۔ ہمیں ابو جعفر بن سمیں نے اپنی اسناد سے یونس بن بکیر تک خبر دی انھوںنے ابن اسحاق سے شہداء احد قبیلہ بنی حارث بن خزرج سے زید بن ارقم کے بھائی کا نام بھی روایت کیا ہے ہ وہ احد میں شہید ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ اوس بن ارقم بن زید بن قیس بھی اسی جنگ میں شید ہوئے تھے اور انھوں نے ان کا نسب بھی بیان کیا ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد1صفحہ 221 حصہ اول مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور