اوشوجو زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اوشوجو زبان

لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی لسانی گروہ←داردی لسانی گروہ←شینالسانی گروہ←اشوجو

علاقہ: ضلع سوات میں بشیگرام کے بالائی علاقے

تعداد: 5000 سے زائد

اشوجو زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی شینا زبان سے ماخذ زبان ہے جو ضلع سوات کے علاقہ بشیگرام میں بولی جاتی ہے۔ یہاں اشوجو بولنے والوں کے بارہ دیہات پائے جاتے ہیں جن میں بشی گرام، شپیزہ، کس، دیرائی، بلکوٹ، کرریال، بانڈہ، سورے، تنگئی، کپل، مغل مار، تکئی اور دندہ شامل ہیں۔

اس زبان  کے بولنے والے کئی سو سال قبل دشمن داری کی وجہ سے  موجودہ ضلع کولئی پالس کوہستان کے علاقہ کولئی سے نقل مکانی کے بعد پہلے اوشو اور بعد میں بشی گرام وادی میں جا کر آباد ہوئے ۔ ان کا نسبی تعلق کولئی کے شین کلی خیل قبیلہ کی شاخ سے ہے۔ اس زبان پر پشتو اور دوسری کوہستانی زبانوں کا اثر زیادہ ہے۔  [رازول کوہستانی]