اوقیانوسیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اوقیانوسیہ
An orthographic projection of geopolitical Oceania
رقبہ8,525,989 کلومیٹر2 (9.177298×1013 فٹ مربع)
آبادی40,117,432 (2016, فہرست براعظم بلحاظ آبادی)[1]
کثافت آبادی4.19/کلو میٹر2 (10.9/مربع میل)
لقب آبادیOceanian
ممالک
دنیا کے نقشہ میں اوقیانوسیہ کو سبز رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے

اوقیانوسیہ (انگریزی: Oceania یا Oceanica) ایک جغرافیائی و سیاسی خطہ ہے جو متعدد علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں سے بیشتر بحر الکاہل اور ملحقہ علاقوں میں موجود جزائر ہیں۔ اردو میں اسے عام طور پر بر اعظم آسٹریلیا کہا جاتا ہے جو غلط اصطلاح ہے۔

اوقیانوسیہ کی اصطلاح پہلی بار 1831ء میں فرانسیسی مہم جو دوموں دا اوروے (Dumont d'Urville) نے استعمال کی تھی۔ آج دنیا کی کئی زبانوں میں اس اصطلاح کا استعمال آسٹریلیا اور اس سے ملحقہ بحر الکاہل کے جزائر کے حوالے سے ہوتا ہے اور یہ 8 ارضی موسمیاتی خطوں میں سے ایک ہے۔

اوقیانوسیہ کی سرحدیں مختلف انداز میں ظاہر کی جاتی ہیں۔ اکثر تعریفیں آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، نیو گنی اور جنوب مشرقی ایشیا کے بحری علاقوں کو اوقیانوسیہ کا حصہ قرار دیتی ہیں۔ اوقیانوسیہ میں واقع جزائر کو تین زیریں خطوں مالینیشیا، مائیکرونیشیا اور پولینیشیا میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

مذید دیکھیے[ترمیم]

  1. "World Population Prospects: The 2017 Revision". ESA.UN.org (custom data acquired via website). United Nations Department of Economic and Social Affairs, Population Division. اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2017.