اومنی کی کتاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Book of Mormon 1830 edition reprint.jpg
مورمن کی کتاب کی کتابیں

اومنی کی کتاب مورمن کی کتاب کی چھٹی کتاب ہے۔ یہ کتاب ایک مختصر کتاب ہے جو ایک باب اور 30 آیات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے پانچ مختلف مصنفین ہیں۔ اومنی، نیفی کی اولاد میں سے تھا۔ اور نیفی کی بنائی ہوئی اوراق مختلف نسلوں سے ہوتی ہوئیں اومنی تک پہنچیں اور اومنی نے اس میں اضافہ کیا اور اس نے اسے اپنی بیٹے عیمرون کو سونپا اور عیمرون نے اپنے بھائی مکیس کو، مکیس نے اپنے بیٹے ابیندوم کو اور آخر کار یہ تواریخ ابنیدوم کے بیٹے عیمالقی تک پہنچ گئیں۔ اس دوران میں ہر مصنف نے اس میں اپنے عہد کی باتوں و حالات اضافہ کیا اور یہ کتاب جو اومنی نے لکھنا شروع کی تھی وہ اُسی کی اولاد میں سے ایک فرد عیمالقی نے مکمل کی۔[1] اس کتاب میں مضایاہ کا ضریمکہ کے لوگوں کو دریافت کرنا جو صدقیاہ کے عہد میں یروشلم آئے تھے، مضایاہ کو اُن کا بادشاہ بنایا جانا، ضریمکہ میں میولک، آخری یاردی، کورعنتر کو دریافت کرلینا اور بنیمین بادشاہ کا مضایاہ کا جانشین بننے کا تذکرہ ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اومنی باب 1 آیت 3 تا 12
  2. اومنی کی کتاب، ایل ڈی ایس، اخذ کردہ بتاریخ 2 ستمبر 2017ء